کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

غریب خواتین کو جن اوشدھی مراکز سے 5 کروڑ سے زیادہ سینٹری پیڈ ایک روپئے کی کم از کم قیمت پر فراہم کرائے گئے: وزیراعظم

Posted On: 15 AUG 2020 6:43PM by PIB Delhi

  نئی دلی، 15 اگست، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں خواتین، خاص کر محروم طبقے کی خواتین کی صحت اور صفائی ستھرائی کے تئیں کافی متفکر ہے۔

74ویں یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حکومت غریب بیٹیوں اور بہنوں کی صحت اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھ رہی ہے اور انہیں کم قیمت پر صحت سے متعلق مصنوعات فراہم کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جہت میں اہم اقدام کرتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں 6 ہزا ر سے زیادہ جن اوشدھی مراکز کے توسط سے غریب خواتین کو 5 کروڑ سے زیادہ سینٹری پیڈ ایک روپئے کی کم از کم قیمت پر مہیا کرائے ہیں۔

وزیراعظم  کے اس اعلان سے متعلق  کیمیکلز اور کھادکے مرکزی وزیر  ڈی وی سدانندگوڑا نے کہاکہ وزیراعظم کی مسلسل رہنمائی  اور تعاون کے سبب  ہی یہ حصولیابی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ہزار جن اوشدھی مراکز کے نیٹ ورک کو لوگوں اور بالخصوص محروموں کو بہتر خدمات پہنچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ ایک روپئے کی کم از کم قیمت پر 5 کروڑ سے زیادہ سینٹری پیڈ تقسیم کیا جانا اس کی تازہ مثال ہے۔ جناب گوڑا نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لئےوزیراعظم جن اوشدھی مراکز کے توسط سے سستی قیمتوں پر لوگوں کو ضروری اور معیاری دواؤں کی فراہمی بھی کرتی رہے گی۔

جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  کیمیکلز اور کھاد کے وزیر مملکت جناب من سکھ مانڈویا نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تیز رفتار ترقی، خاص کر خواتین کو بااختیار بنانے اور غریب طبقے کی فلاح کی سمت میں کئے گئے اقدامات اور وزیراعظم کے  پختہ عزم کے باعث ہی ممکن ہو پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کا فارماسیوٹیکل شعبہ،  وزیراعظم جن اوشدھی مراکز کے توسط سے سستی قیمت پر سینٹری پیڈ اور دیگر دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔

‘‘جن اوشدھی سویدھا سینٹری نیپکین’’ کے نام سے معروف  یہ مصنوعات ایک  سماجی مہم کی شکل میں ملک بھر میں 6000سے زیادہ پردھان منتری جن اوشدھی مراکز کے ذریعے غریب خواتین کو ایک روپئے کی کم از کم قیمت پر مہیا کرائے جا رہے ہیں، جبکہ بازار میں اس طرح کے سینٹری پیڈکی قیمت تقریباً 3 سے 8 روپے فی پیڈ ہے۔

اس اقدام نے ملک کے محروم طبقے کی خواتین کے لئے ‘‘ سووچھتا، سواستھیہ اور سوویدھا’’، یقینی کی ہے۔  وزیراعظم کی سستی اور معیاری حفظان صحت  کے ویژن کو مکمل کرنے کے لئے مرکزی فارما سیوٹیکل شعبے کی طرف سے یہ  قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ سینٹری نیپکین پوری طرح سے ماحول دوست ہیں، کیونکہ یہ اے ایس ٹی ایم   ، ڈی-6954 معیار کے مطابق  آکسوبایوڈی گریڈیبل مواد سے تیار کئے جاتے ہیں۔

ملک کے کئی حصوں میں ، خاص طور سے دیہی علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کی یا تو سینٹری مصنوعات تک پہنچ نہیں ہے یا پھر بازار میں دستیاب اس طرح کی چیزوں کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ وہ  اس کا متبادل تلاش نہیں کر  پاتیں۔ ایسے میں جن اوشدھی مراکز پر سستی قیمت پر ان کے ملنے سے انہیں کافی راحت ملی ہے۔

جن اوشدھی مراکز نے جموں و کشمیر اور لداخ خطے میں ایسے 1.56 کروڑ پیڈ تقسیم کئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے چلائے جا رہے ‘‘ راشٹریہ  کشور سواستھیہ کاریہ کرم’’ کے تحت یہ پیڈ لڑکیوں اور خواتین کو مفت فراہم کرائے جا رہے ہیں۔

***

 

U-4613

(م ن – ک ا)



(Release ID: 1646647) Visitor Counter : 146