امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے معروف کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔


‘‘سنگیت مارتنڈ پنڈت جسراج جی ایک اعلی ترین درجے کے فنکار تھے، جنہوں نے  اپنی مسحور کن آواز سے ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کو مالا مال کیا’’

‘‘پنڈت جسراج جی کا انتقال ایک ذاتی نقصان کی طرح محسوس ہوتا ہے’’

‘‘پنڈت جسراج  اپنی نایاب فنی تخلیقات کے ذریعے ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے’’

Posted On: 17 AUG 2020 8:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/اگست 2020،  مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے معروف کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘سنگیت مارتنڈ پنڈت جسراج جی ایک اعلی ترین درجے کے فنکار تھے، جنہوں نے  اپنی مسحور کن آواز سے ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کو مالا مال کیا۔پنڈت جسراج جی کا انتقال ایک ذاتی نقصان کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ پنڈت جسراج  اپنی نایاب فنی تخلیقات کے ذریعے ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کے غم میں شریک ہوں۔ اوم شانتی’’

پنڈت جسراج ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے ایک   ممتاز ترین گلوکار تھے۔ سال 2000 میں پنڈت جسراج کو پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو کہ ہندوستان کا دوسرا اعلی ترین شہری اعزاز ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-4603

م ن۔ اگ۔ ت ع۔

 


(Release ID: 1646608)