جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کووڈ  -19  کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث آنےوالی رکاوٹوں کے پیش نظر قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں   کی مدت 28 اگست 2020  تک آگے بڑھائی

Posted On: 14 AUG 2020 7:14PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی17اگست 2020۔نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نےفیصلہ کیا ہےکہ لاک ڈاؤن کی تاریخ یعنی 25  مارچ  2020  کو  نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ  مقررہ  قابل تجدید توانائی (آر ای )  نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ   یا نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی مختلف اسکیموں  کے تحت نافذ کئے جانے والے تمام آر ای پروجیکٹوں   کے نفاذ کی تاریخ میں  25  مارچ 2020 سے  24  اگست 2020 تک   پانچ ماہ   کی توسیع کردی ہے۔اس تجویز کو  بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب آر کےسنگھ نے منظوری دی ۔اس فیصلے سے   وزارت کے جدید ترین   اوایم  بتاریخ 13  اگست 2020  کے ذریعہ  مطلع کرایا گیا۔آر ای ڈیولپرز نے  وزارت سے درخواست کی تھی کہ  لاک ڈاؤن

  ( کووڈ -19  کے باعث)  کی وجہ سے ان کی مدت میں  توسیع کی جائے اور ایسے لاک ڈاؤن کے بعد  حالات معمول پر آنے کے لئے اضافی  مدت کی ضرورت ہے ۔  وزارت میں اس مسئلے پر غور وخوض کئے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔

ایسی صورت میں نئی اورقابل تجدید توانائی  کی وزارت  کی قابل تجدید توانائی نافذ کرنے والی تمام ایجنسیاں   کووڈ -19  کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو ایک ماورائے تدبیر   آفت سمجھیں  گی ۔ یہ  توسیع   آر ای ڈیولپرز کو  معاملات کی جانچ کے لئے   دی گئی ہے اور ان سے اس توسیع کے لئے کوئی دستاویز / شہادت  طلب نہیں کی جائے گی۔کام شروع کرنے کے لئے مدت کی اس توسیع کے اندر  پروجیکٹ کے ضمنی کاموں کے لئے مدت میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

اس توسیع کے تحت آنے والے پروجیکٹوں کے ڈیولپرز کو  ویلیو چین   کے دیگر متعلقین  مثلاََ انجنئیرنگ  پروکیورمنٹ  کنسٹرکشن ( ای پی

 سی ) ٹھیکیداروں   ، میٹیریل سازوسامان سپلائی کرنے والوں ،  اوریجنل اکیوپمنٹ  مینوفیکچرر  ( او ای ایم )وغیرہ   کی مدت میں  بھی اسی طرح کا اضافہ کرنے کا فائدہ بھی ملے گا۔

مذکورہ او ایم میں  کہا گیا ہے کہ  ریاستی قابل تجدید توانائی  محکمے  ( ریاستوں کے  بجلی /توانائی  محکموں کے تحت  کام کرنے والی ایجنسیاں  جو  قابل تجدید توانائی کے لئے کام کررہی ہوں  ) بھی کووڈ -19 کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کو  ماورائے  تدبیر آفت سمجھ سکتی ہیں اورایسے  لاک ڈاؤن  کی وجہ سے مناسب مدت  تک توسیع   دینے پر غور کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل وزارت نے  ایس ای سی آئی ،  این ٹی پی سی اور ریاستی حکومتوں /  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں    /  ایڈ منسٹریشن  کے بجلی /توانائی /قابل تجدید توانائی  کے محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز   /  پرنسپل سیکریٹریز   /  سیکریٹریز  کو  ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ  چین  یاکسی دیگر ملک میں   کوروناوائرس پھیلنے کی وجہ سے سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹ کے باعث  ہونے والی تاخیر کو ماورائے تدبیر آفت سمجھے اور    وہ چین یا کسی دیگر ملک میں  کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سپلائی چین میں آنے والی ایسی رکاوٹ کے  متعلقہ دعووں کی حمایت میں ڈیولپرز کے ذریعہ پیش کئے جانے والی دستاویزوں  /شہادتوں   کی بنیاد پر کوروناوائرس کے معاملے میں  پروجیکٹوں کی مدت میں مناسب توسیع  کرسکتے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اگ۔رم

4575U-



(Release ID: 1646416) Visitor Counter : 149