کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب من سکھ مانڈویہ نے این ایل ایف پانی پت اکائی کا دورہ کیا


جناب مانڈویہ نے فرٹیلائزرس کے متوازن استعمال پرزور دیا

Posted On: 16 AUG 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16اگست  2020/مرکزی  وزیر برائے کیمیکلز  اور کھاد جناب من سکھ مانڈویہ نے آج نیشنل  فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (این  ایل ایف) کے پانی پت یونٹ کا دور کیا۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\1.jpg

 

جناب مانڈویہ نے وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور اس وبا کی صورتحال کے دوران سخت پابندیوں  کے باوجود  ٹیم این ایف  ایل کسان کو ان کی شاندار خدمات کے لئے مبارک باد  پیش  کی۔ کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں کے باوجود این ایل ایف کی فروخت میں 71 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر  وزیر موصوف نے کہا کہ  زیادہ سے زیادہ معیاری  (کوالٹی) پیداوار حاصل کرنے اور مٹی کی ذرخیزی کو برقرار رکھنے کے لئےمٹی کی جانچ ضروری ہے۔

انہوں نے  موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور افسران سے کھاد کےمتوازن استعمال پر خصوصی  توجہ دینے کے لئےکہا۔  میٹنگ کے بعد جناب مانڈویہ نے ایک پودا لگایا جو ترقی اور طاقت کی علامت ہے۔

 

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\2.jpg

پانی پت یونٹ پہنچنے  پر ، کمپنی کےچیئرمین  اور منیجنگ  ڈائریکٹر جناب ویریندر ناتھ دت اور ڈائریکٹر (تکنیکی)  جناب نرلیپ سنگھ رائے نے وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جناب انل موتسارا ،چیف جنرل  منیجر (مارکیٹنگ)اورپانی پت یونٹ کےجنرل منیجر (انچارج)جناب رتناکر مشرا اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر موصوف کو پانی پت پلانٹ پر یزینٹیشن  کے ذریعہ  تفصیلی معلومات  بھی فراہم کی گئی۔ پریزینٹیشن کے دوران جناب مانڈویہ نے کھاد کے شعبے سے متعلق  کاروباری پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور کمپنی کی رہنمائی کی۔

 

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\3.jpg

 

 

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4571



(Release ID: 1646374) Visitor Counter : 163