سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے سی ای وی روڈ میپ نوٹیفکیشن کے بارے میں مشورے طلب کئے

Posted On: 16 AUG 2020 12:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /اگست 2020 ۔ سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے سکیورٹی ضرورتوں سے متعلق امور کے حل، آپریٹر کی حفاظت و تحفظ یقینی بنانے کے لئے مرحلہ وار طریقے سے (مرحلہ – I: اپریل 21، مرحلہ-II: اپریل 24) جامع طور پر تعمیراتی آلات والی گاڑیوں کے لئے، اگرچہ ایسی مشینیں دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوامی سڑکوں پر چل رہی ہیں، مورخہ 13 اگست 2020 کو ایک ڈرافٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 502 (ای) جاری کی ہے۔

فی الحال کچھ مخصوص سکیورٹی ضرورتیں پہلے سے ہی سی ایم وی آر، 1989 میں تعمیراتی ساز و سامان والی گاڑیوں کے لئے منظورشدہ ہیں۔ اس معیار کا مقصد متعدد سکیورٹی ضرورتوں یعنی ویزول ڈسپلے سے متعلق ضرورتوں، آپریٹر اسٹیشن اور رکھ رکھاؤ سے متعلق شعبوں کی ضرورتوں، نان- میٹل ایندھن ٹینک، مینیمم ایکسیز ڈائیمنشن، اسٹیپ کے لئے ایکسس سسٹم، پرائمری ایکسس، الٹرنیٹ ایگزٹ پاتھ اینڈ اوپننگ، منٹیننس اوپننگ، ہینڈ ریل اور ہینڈ ہولڈس، گارڈس، ویزول ڈسپلے ریکوائرمنٹ، مشین ماؤنٹیڈ آڈیبل ٹریول الارم، آرٹیکولیٹیڈ فریم لاک، لفٹ آرم سپورٹ ڈیوائس، ڈائمنسنس اینڈ ریکوائرمنٹس فار آپریٹرس سیٹ، الیکٹرو میگنیٹک کمپیٹے بلٹی (ای ایم سی)، سیٹ بیلٹ اینڈ سیٹ بیلٹ اینکوریجز، رول اوور پروٹیکٹیو اسٹرکچر (آر او پی ایس)، ٹپ اوور پروٹیکشن اسٹرکچر (ٹی او پی ایس)، فالنگ آبجیکٹ پروٹیکٹیو اسٹرکچر (ایف او پی ایس)، آپریٹر فیلڈ آن ویو، آپریٹر سیٹ وائبریشن فار سسپنڈیڈ سیٹس وغیرہ کو استعمال میں لانے کے لئے اے آئی ایس (آٹومیٹو انڈسٹری اسٹینڈرڈ) 160 کو نافذ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آپریٹر کے کان کی سطح پر ناپے جانے والے شور اور گزرنے والے شور کے سلسلے میں بالترتیب بریک اور اسٹیئرنگ کوشش کے لئے سی ایم وی آر 96-اے اور 98-اے میں ترمیم اور ٹرننگ سائیکل ڈائیمیٹر سے متعلق ضرورتوں کی تجویز ہے، جسے پہلے مورخہ 28 جولائی 2000 کے جی ایس آر 642 (ای) کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

تعمیراتی آلات والی گاڑیوں کا بڑے پیمانے پر استعمال مختلف بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے کیا جاتا ہے۔ چونکہ ایسی مشینیں دیگر گاڑیوں کے ساتھ عوامی سڑکوں پر چل رہی ہیں، لہٰذا آپریٹر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر ایسی گاڑیوں کے لئے مختلف سکیورٹی ضرورتوں کو نوٹیفائی کئے جانے کی تجویز ہے۔

اس سلسلے میں مشورے یا تبصرے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل)، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی – 110001 (ای میل: jspb-morth[at]gov[dot]in) کو بھیجے جاسکتے ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4570



(Release ID: 1646360) Visitor Counter : 156