اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے 74ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 15 AUG 2020 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/اگست 2020 ۔ فولاد اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج 74ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ’بھارت سے آتم نربھر بھارت تک: تبدیلی کا پہیہ‘ کے عنوان سے ایک ٹوئیٹ پیغام میں جناب پردھان نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت ہماری گھریلو اور بین الاقوامی ترجیحات میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ حال ہی میں اس بات کو لے کر بڑی بحثیں رہی ہیں کہ کیا خودکفیل بھارت عالم کاری یا بین الاقوامی پسندی کے مقابلے کا اہل ہے۔ جہاں ایک طرف انٹرنیشنلائزیشن میں کئی مثبت چیزیں ہیں وہیں اس کی کچھ حدود ہیں، جس کا اظہار موجودہ کووڈ-19 کے وبائی بحران کے دوران ہوا۔ ہر ملک نے اپنے آپ کو گھریلو سطح پر اس بحران سے نمٹنے پر محدود کرلیا۔ لہٰذا اپنے آپ کو خودکفیل بنانا اس بات کا اشاریہ نہیں ہے کہ ہم اپنی بین الاقوامی عہدبستگیوں، شراکت داریوں اور ذمے داریوں سے پہلوتہی برتیں، بلکہ اس کا منشا اپنے قومی سکیورٹی سے متعلق مفادات کا تحفظ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک ذمے دار عالمی کردار ادا کرنے والا ملک رہا ہے۔ ہماری تہذیبی قدریں ’’وسودیو کٹم بکم‘‘ میں یقین رکھتی ہیں۔ ہم فطرت کو اپنی ماں تصور کرتے ہیں اور اس کی ہر نسل کو اپنا کنبہ تصور کرتے ہیں۔ حال ہی میں جن متعدد اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے ان کا مقصد شراکت داروں کی وسیع تر شراکت داری کے لئے ماحول بنانا ہے، تاکہ دولت اور صنعت کاری کی تخلیق ہوسکے اور عالمی ٹیکنالوجی کو مسابقتی بازاروں کے در کو کھولنے کے لئے ہموار کیا جاسکے۔ لیکن ترقی کا یہ مدار ایک منفرد بھارتی ماڈل پر عمل کرے گا جہاں سبھی چیزوں پر گھریلو مفادات کو ترجیح حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان اقوام کے عالمی جھرمٹ میں اپنا مقام و مرتبہ حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4557

15.08.2020



(Release ID: 1646226) Visitor Counter : 174