وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے آتم نربھر بھارت – سوتنتر  بھارت سے متعلق مضمون نگاری کے داخلے کی تاریخ میں 23 اگست 2020 تک توسیع کی

Posted On: 14 AUG 2020 7:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14 اگست ، 2020  / ملک میں یوم آزادی کے پیش نظر انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت مائی جی او وی کے اشتراک سے ملک بھر میں( نویں سے دسویں یا سیکنڈری مرحلے اور گیارہویں اور بارہویں  ہائر سیکنڈری کے)  مخصوص عمر کے اسکولی طلبا کے لیے ایک آن لائن مضمون نگاری کے تحریری مقابلے کا اہتمام کر رہی ہے۔ ایچ آر ڈی کی وزارت نے آتم نربھر بھارت – سوتنتر بھارت سے متعلق مضمون نگاری کو داخل کرنے کی تاریخ میں 23 اگست 2020 تک توسیع کر دی ہے۔ این سی ای آر ٹی اس مقابلے کے لیے نوڈل ایجنسی ہوگی۔

مضمون نگاری کے لیے اصل موضوع‘‘ آتم نربھر بھارت - سوتنتر بھارت’’ کے تحت ذیلی موضوع نیچے اس طرح ہیں:

1.       آتم نربھر بھارت کےلیے بھارتی آئین اور جمہوریت سب سے بڑی حمایتی ہے۔

2.       بھارت کا 75واں سال : ایک ملک آتم نربھرتا کی طرف گامزن

3.       ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے توسط سے آتم نربھر بھارت : جب کثرت میں وحدت میں اتحاد ہوتا ہے تو، نئی اختراع پھلتی پھولتی ہے۔

4.       ڈیجیٹل انڈیا : کووڈ – 19 کے دوران اور اس سے بعد کے مواقع

5.       آتم نربھر بھارت – قومی ترقی میں طلبا  کا رول

6.       آتم نربھر بھارت – صنف، ذات اور نسلی تعصبات سے آزادی

7.       آتم نربھر بھارت : حیاتیاتی تنوع اور زرعی خوشحالی کے ذریعے ایک نئے بھارت کی تعمیر

8.       مجھے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ایک آتم نربھر بھارت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی کو نہیں بھولنی چاہیے۔

9.       میری جسمانی فٹنس میری صحت ہے جو آتم نربھر بھارت کے لیے انسانی وسائل بن جائے گی

10.     آتم نربھر بھارت کے لئے سمندر سے ہریالی تک تحفظ
طلبا 23 اگست 2020 تک درج ذیل لنک پر اپنی اندراجات جمع کراسکتے ہیں:

https://innovate.mygov.in/essay-competition

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ح ا۔ ت ح ۔

U – 4550


(Release ID: 1646084) Visitor Counter : 195