قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت کا ماتحت ادارہ ٹرائیفیڈ اس سال ایک بار پھر یوم جمہوریہ تقریبات کے موقع پر معروف مہمانوں کو قبائلیوں کے ذریعے ہاتھ سے بنائے ہوئے پنکھے دستیاب کرائے گا

Posted On: 14 AUG 2020 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /اگست 2020 ۔ قبائلیوں کی آمدنی کے سلسلے میں تعاون کی اپنی پیہم کوششوں کے ایک جزو کے طور پر قبائلی امور کی وزارت کا ماتحت ادارہ ٹرائیفیڈ نے ایک بار پھر وزارت دفاع کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنے والی معروف شخصیات اور مہمانوں کو ہاتھوں سے بنے ہوئے پنکھے دستیاب کراسکے۔ اس اشتراک کا یہ تیسرا سال ہے۔

راجستھان، اڈیشہ، مغربی بنگال، بہار، گجرات اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی فنکاروں کے ذریعے تیار کئے گئے یہ پنکھے ماحولیات دوست ہیں اور انھیں قدرتی نیز نامیاتی مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے۔ ایک یادگار کے طور پر یہ پنکھے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں، جبکہ یہ چیزیں ہندوستانی گھروں کا ایک لازمی جزو تھیں اور جھلسا دینے والی گرمی میں راحت پہنچاتی تھیں۔

A group of people around each otherDescription automatically generatedhttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J5PA.jpg

قبائلی ہندوستانی پنکھے فروخت کے لئے ملک بھر میں ٹرائبس انڈیا کی خوردہ دکانوں پر دستیاب ہیں۔ یہ پنکھے اس کی ای-کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com) پر بھی دستیاب ہیں۔

محروم و پسماندہ قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کے تحت، ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی اقتصادی فلاح و بہبود کے کام کو فروغ دے کر، قبائلی بہبود کی ایک قومی نوڈل ایجنسی کے طور پر ٹرائیفیڈ نے ٹرائبس انڈیا نامی خوردہ دکانوں کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی آرٹ اور کرافٹ کی خرید اور مارکیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ 1999 میں نئی دہلی میں 9 مہادیو روڈ پر واقع اپنی پہلی دکان سے شروع ہوکر اب ملک بھر میں اس کی 121 خوردہ دکانیں ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ٹرائیفیڈ نے متاثرہ قبائلی لوگوں (کاریگر اور جنگلوں کے مکینوں) کی بازآبادکاری کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنی روزی روٹی اور ملازمت کے مواقع گنوا دیئے ہیں۔ قبائلی فنکاروں کے ذریعے ہاتھ سے تیار پنکھوں کو بطور تحفہ دینے کی یہ نیک پہل ایسی کوششوں کی ایک مثال ہے۔

وبا کی وجہ سے ہماری جانوں کے اتلاف اور فوری لاک ڈاؤن کے سبب قبائلی کاریگروں کے ذریعے تیار تقریباً 100 کروڑ روپئے کے سامانوں کی فروخت نہیں ہوپائی ہے۔ قبائلی کاریگروں کے ذریعے تیار ان اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرائیفیڈ نے ایک زبردست مہم شروع کی ہے، تاکہ اپنی ٹرائبس انڈیا ویب سائٹ (www.tribesindia.com)  اور آمیزون، فلپ کارٹ اور جی ای ایم جیسے دیگر خوردہ پلیٹ فارموں کے ذریعے ان سامانوں کی آن لائن فروخت ہوسکے۔

A store filled with lots of furnitureDescription automatically generatedA picture containing indoor, table, room, sittingDescription automatically generated

دی ٹرائبس انڈیا ای- مارٹ پلیٹ فارم قبائلیوں کے لئے ہر جگہ دستیاب ایک ایسا چینل ہوگا جس کے توسط سے وہ قومی اور بین الاقوامی صارفین کے ہاتھوں اپنا سامان فروخت کرسکیں گے۔ ٹرائیفیڈ ملک بھر میں تقریباً 5 لاکھ قبائلی مصنوعات کو اکٹھا کرنے کے عمل میں ہے۔ وہ پنکھے جو وزارت دفاع کو سپلائی کئے جارہے ہیں وہ ای- مارکیٹ پلیس پر بھی دستیاب ہوں گے۔

سبھی کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ان پنکھوں پر ایک نظر ڈالیں اور ایسا کرنے کے بعد یہ یقینی ہے کہ آپ کے بچپن کی یادیں تازہ ہوجائیں گی، جب یہ پنکھے ہر گھر میں ہوا کرتے تھے۔ قبائلی امور کی وزارت کا ادارہ ٹرائیفیڈ ہر شخص کو بھارت کے 74ویں یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4531

14.08.2020



(Release ID: 1645994) Visitor Counter : 151