سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں کے طلبا کے لئے نیشنل اوورسیز اسکالر شپ اسکیم میں سلیکشن کے سال 21۔2020 سے بڑی اصلاحات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 AUG 2020 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13  اگست 2020، درج فہرست ذاتوں کے طلبا کے لئے نیشنل اوورسیز   اسکالر شپ اسکیم کے واسطے خاندان کی آمدنی کی حد سلیکشن کے سال 21۔2020 سے 6 لاکھ روپے سے بڑھاکر 8 لاکھ روپے سالانہ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی  سطح پر  اعلی ریکنگ والے انسٹی ٹیوشن میں  داخلہ لینے والے طلبا کو  ترجیح دی جائے گی۔ اہلیت کے کم ا ز کم نمبروں  کو 55 فیصد سے بڑھاکر 60 فیصد کیا گیا ہے۔گزارے بھتے کو  وظیفہ پانے والوں کے  تعلیمی کارکردگی سے جوڑا گیا ہے۔ ویری فکیشن کے مختلف  کاموں کو آسان بنایا گیا ہے۔ پولیس ویری فکیشن کی شرط ہٹالی گئی ہے اور  طلبا کے ذریعہ  خود ہی اعلان کئے جانے  کا طریقہ شروع کیا گیا ہے۔

شروع کی گئیں ان تبدیلیوں سے  انتخاب کا عمل  آسان ہوگیا ہے اور  گزشتہ سال کے مقابلے میں  اس سال  سلاٹس  کو بہت کم مدت  میں بھرے جانے کا امکان ہے۔ پہلی سہ ماہی  کے دوران حاصل شدہ درخواستوں کی بنیاد پر  کل 100 سلاٹس میں سے 42 سلاٹس  پہلے ہی بھرے جاچکے ہیں۔ دوسری سہ ماہی کے لئے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4505

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1645702) وزیٹر کاؤنٹر : 134