صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کوویڈ ۔19 کے لئے ویکسین کے انتظام پر قومی ماہر گروپ نے کوویڈ۔ 19 ویکسین کی دستیابی اور اس کی فراہمی کے طریقہ کار کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیا
Posted On:
12 AUG 2020 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 12 اگست، 2020 / کووڈ۔ انیس کے لئے ویکسین کے انتظام پر قومی ماہر گروپ کی آج (بارہ اگست) پہلی بار میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کی اور سکریٹری، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت اس کے شریک۔ صدر تھے۔
کووڈ ۔ انیس کے لئے ماہر گروپ نے انوینٹری مینجمنٹ کے لئے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل اور خاص طور پر آخری گوشے تک فراہمی کے ساتھ ٹیکہ کاری کے عمل پر نظر رکھنے سمیت اس ویکسین کی فراہمی میکانزم کے لئے عملدرآمد کے بارے میں غور وخوض کیا۔ انہوں نے ملک کے لئے کووڈ۔ انیس ویکسین کے امیدواروں کے انتخاب کے لئے وسیع معیارات پر تبادلہ خیال کیا اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی اسٹینڈنگ ٹیکنیکل سب کمیٹی سے تعاون مانگا۔ اس گروپ نے ٹیکہ کاری کے لئے آبادی گروپوں کی ترجیح کے لئے رہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین اقوامی مینوفیکچرنگ سمیت کووڈ۔ انیس ویکسین کی خریداری کے طریقہ کار پر گہرا غور وخوض کیا۔
ماہر گروپ نے کووڈ -19 ویکسین کی خریداری کے لئے درکار مالی وسائل اور اس کے لئے مالی اعانت کے مختلف متبادل پر تبادلہ خیال کیا۔ کووڈ۔ انیس ٹیکہ کاری شروع کرنے کے لئے ڈلیوری پلیٹ فارمز ، کولڈ چین اور متعلقہ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے دستیاب متبادل پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ مزید یہ کہ ٹیکے کی مساوی اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ منظرناموں پر حکمت عملی اور فالو اپ ایکشن پر غور کیا گیا۔ ویکسین کی حفاظت اور نگرانی سے متعلق امور اٹھائے گئے اور شفاف معلومات اور آگاہی پیدا کرنے کے ذریعے معاشرے کی شراکت داری کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے اہم پڑوسیوں اور ترقی کے شراکت دار ملکوں کو کووڈ۔ انیس کے لئے بھارت کی امداد کے بارے میں بھی غور وخوض کیا گیا۔ ماہر گروپ نے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ بھارت گھریلو ویکسین کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کا بھی فائدہ اٹھائے گا اور سبھی عالمی ملکوں کے ساتھ نہ صرف بھارت میں بلکہ کم اور متوسط آمدنی والے ملکوں کے لئے بھی ویکیسن کی جلد فراہمی میں شامل ہو گا۔
کمیٹی نے تمام ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ویکسین کی خریداری کے لئے الگ الگ راستے نہ اپنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ن ا۔ م ف ۔
2020۔08۔12
U – 4484
(Release ID: 1645466)
Visitor Counter : 304