مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں


اسکیم کے تحت منظور شدہ قرض کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

Posted On: 12 AUG 2020 12:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 12 اگست، 2020 / پی ایم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی (پی ایم سوندھی) اسکیم کے تحت دو جولائی 2020 کو قرض دینے کا عمل شروع ہونے کے 41 دن کے اندر ہی منظور کئے گئے قرضوں کی تعداد اور اس اسکیم کے تحت موصول درخواستوں کی تعداد بالترتیب 1 لاکھ اور 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پی ایم سوندھی اسکیم شروع ہونے سے سڑک پر ریہڑی لگا کر اپنا کاروبار شروع کرنے والوں کے بیچ کافی جوش وخروش دیکھا گیا ہے جو کووڈ۔ انیس لاک ڈاؤن کے بعد اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سستی ورکنگ پونجی قرض کی تلاش کر رہے ہیں۔

ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ پی ایم سوندھی اسکیم کا آغاز ’آتم نربھر بھارت مہم‘ کے تحت کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد شہری علاقوں اور اس کے آس پاس کے نیم۔ شہری، دیہی علاقوں کے تقریبا 50 لاکھ اسٹریٹ وینڈر (ریہڑی والے چھوٹے کاروباریوں) کو کووڈ۔ انیس لاک ڈاون کے بعد پھر سے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے بغیر کسی کی ضمانت کے 1 سال کی مدت کے لئے 10،000 روپے تک کی ورکنگ پونجی قرض کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اس کے تحت قرض کی باقاعدہ دوبارہ ادائیگی کرنے پر حوصلہ افزائی کی شکل میں سالانہ 7 فیصد کی سود سبسڈی، متعینہ ڈیجیٹل لین دین کرنے پرسالانہ 1،200 روپے تک کا کیش بیک اور آگے پھر سے قرض پانے کی اہلیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیر اعظم سوندھی اسکیم میں درج فہرست کمرشیل بینکوں۔ سرکاری اور نجی، علاقائی دیہی بینکوں، کوآپریٹیو بینکوں اور ایس ایچ جی بینکوں وغیرہ کے علاوہ قرض دینے والے اداروں کے طور پر غیر بینکنگ فنانشل کمپنیوں (این بی ایف سی) اور مائیکرو فنانس اداروں (ایم ایف آئی) کو اسکیم سے جوڑ کر ان چھوٹے کاروباریوں کے دروازوں تک بینکوں کی خدمات پہنچانے پر غور کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم پر ان وینڈروں کو لانا ان کے کریڈٹ پروفائل کی تشکیل کرنے کے لئے بہت ہی اہم جزو ہے تاکہ انہیں باقاعدہ شہری معیشت کا حصہ بننے میں مدد مل سکے۔

اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کو اس اسکیم کو نافذ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ریہڑی والوں کو قرض دینے کیلئے ان قرض دینے والے اداروں کی کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) کے توسط سے حوصلہ افزائی کے لئے ان کے پورٹ فولیو کی بنیاد پر ایک گریڈڈ گارنٹی کور فراہم کی جاتی ہے۔

سڑکوں پر ریہڑی لگا کر کاروبار کرنے والے زیادہ تر کاروباری بہت کم فائدہ پر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ایسے کاروباریوں کو چھوٹی قرض امداد سے نہ صرف بڑی راحت ملنے کی امید ہے بلکہ انہیں معاشی ترقی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایک مربوط آئی ٹی پلیٹ فارم (pmsvanidhi.mohua.org.in)، ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے استعمال نے اس اسکیم کو کم ازکم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے مقصد کے ساتھ سماج کے اس طبقے تک پہنچنے اور انہیں فائدہ پہنچانے میں اہل بنایا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013YDQ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف ۔

2020۔08۔12

U – 4488



(Release ID: 1645441) Visitor Counter : 189