سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹروفزکس کے بانی ڈاکٹر وینو باپو کے جوش کو برقرار رکھنے کے لئے نوجوانوں کے خیالات کو تجربے کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے


آئی آئی اے کے یوم تاسیس کے موقع پر معزز شخصیتوں کا بیان

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس نے اپنا 50 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 12 AUG 2020 1:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی 12،اگست 2020

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹروفزکس (آئی آئی اے) نے آج اپنا 50 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر معزز شخصیتوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں حاصل کئے تجربے اور ذہانت کے ساتھ نوجوان لوگوں کے نئے نئے خیالات کو شامل کرکے اس ادارے کے بانی ڈاکٹر وینو باپو کے جوش وتوانائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MY8S.jpg

50واں سال سائنٹیفک ادارے کے سفر میں خاص اہمیت کا حامل ہے، جو ڈاکٹر وینو باپو کے بڑے وژن کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ یہ اب سائنس اور اتم نربھر بھارت کی تشکیل نو کے مرحلے میں ہے اور اس قدوقامت کے زیادہ رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ اس ادارے کی ابتدائی توانائی اور جوش پچھلی پانچ دہائیوں میں حاصل ہونے والی ذہانت اور تجربے سے مالا مال ہوگئی ہے۔ آئی آئی اے کے قیام کے 50 سال پورا ہونے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ بہترین نوجوانوں اور نئے خیالات کے میل کے ساتھ اس توانائی  کو برقرار رکھنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ آئی آئی اے نے معیاری انسانی وسائل، بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور مشاہداتی ایسٹرونومی فلک شناسی اور گہرے سائنس فراہم کرانے کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ ادارہ درست وسائل اور وژن کے ساتھ ترقی کرکے نئی اونچائیوں کی طرف بڑھنا جاری رکھے گا۔

حکومت ہند کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) نے ایک آن لائن پروگرام کے ذریعے 10 اگست 2020 کو اپنے بانی کا دن منایا، جس میں بھارت سرکار کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے- وجے راگھون نے بانی کے جنم دن پر لیکچر دیا۔ یہ ادارہ ڈاکٹر منالی کالت وینو باپو کی یوم پیدائش کو جنہوں نے جدید فلک شناسی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں کافی یوگ دان یعنی تعاون دیا تھا۔ فاؤنڈرس ڈے کے طور پر مناتا ہے۔ اس سال کے یوم تاسیس کے ساتھ اس ادارے نے اپنے وجود کے 50 سال ویں سال میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

آئی آئی اے کی گورننگ کونسل کے چیئرمین پروفیسر اویناش سی پانڈے نے ادارے کے طلبا کے ذریعے تیار کی گئی ای-میگزین ’ڈی او اوٹی (دوت) کا اجرا کیا اور کہا کہ اس جریدے کے توسط سے ہم طلبا کو تخلیقی طور سے جوڑنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرارہے ہیں۔یہ سائنس میں منفرد تصورات کی تخلیقی تصویر سازی آسان طریقے سے عوام تک پہنچانے کا صاف اظہار ہوگا۔

ڈائریکٹر پروفیسر اناپورنی سبرامنیم نے ادارے کے سابق ڈائریکٹروں کے مختصر پیغامات کے توسط سے آئی آئی اے کی تشکیل اور ترقی کے اظہار کے ذریعے آڈینس کو کافی راغب کیا۔

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DQHJ.jpg

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

12-08-2020

U-4482



(Release ID: 1645440) Visitor Counter : 121