امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی


‘‘کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت اور اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے

ہیں۔ بھارت واقعی میں بہت خوش قسمت ملک ہے کہ جس کے پاس عزائم اور ہنرمندیوں سے بھرپور نوجوانوں کی طاقت ہے’’۔

‘‘ہنر مند اور پرجوش نوجوانوں میں مواقع سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی طاقت ہوتی ہے’’۔

‘‘ مودی سرکار اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا ، میک ان انڈیا اور نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) جیسے اپنے فیصلوں سے مسلسل ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو اور نکھارا جا سکے’’۔

‘‘مجھے یقین ہے کہ نوجوان وزیر اعظم مودی کے ایک نئے ہندوستان کے ویژن کی سمت میں جدوجہد کرتے رہیں گے’’۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 AUG 2020 1:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 12 اگست، 2020 / مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ سلسلہ وار اپنے کئی ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ “کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت اور اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ ہندوستان واقعی بہت خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس زبردست عزائم اور ہنرمندیوں سے بھرپور نوجوانوں کی طاقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیو انڈیا کے ویژن کی سمت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ، ‘‘ہنر مند اور پرجوش نوجوانوں میں مواقع سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی طاقت ہوتی ہے’’۔

شری امت شاہ نے مزید کہا ‘‘مودی سرکار اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا ، میک ان انڈیا اور نئی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) جیسے اپنے فیصلوں سے مسلسل ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو اور نکھارا جا سکے’’۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف ۔

2020۔08۔12

U – 4486


(ریلیز آئی ڈی: 1645437) وزیٹر کاؤنٹر : 115