ریلوے کی وزارت

مسافر ٹرین خدمات کی جاری منسوخی کے بارے میں معلومات


جیسا کہ پہلے فیصلہ لیا گیا اور مطلع کیا گیا تھا، اسی ضمن میں باقاعدہ مسافر اور مضافاتی ٹرین خدمات آئندہ اطلاع تک منسوخ رہیں گی

Posted On: 11 AUG 2020 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11،اگست 2020

سبھی کے نوٹس میں لایا جاتا ہے کہ ماضی میں جو فیصلہ کیا گیا تھا اور مطلع کیا گیا تھا، اسی طرح باقاعدہ مسافر اور مضافاتی ٹرین خدمات اگلے نوٹس تک منسوخ رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت چلنے والی 230 اسپیشل ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ ممبئی میں لوکل ٹرینیں ، جو حال میں صرف ریاستی حکومت کی درخواست پر محدود بنیادوں پر چلائی جارہی ہیں ، وہ بھی چلتی رہیں گی۔

خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد ( اوکیوپینسی) کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔ ضرورت کی بنیاد پر اضافی خصوصی ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں۔

تاہم ، لاک ڈاؤن سے پہلے چلنے والی دیگر باقاعدہ ٹرینیں اور مضافاتی ٹرینیں فی الحال منسوخ رہیں گی۔

 

...............................................................

م ن، ن ا،م ف

11-08-2020

U-4476



(Release ID: 1645250) Visitor Counter : 198