پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بایو ایندھن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ویبی نار


پی ایم جی کے سکریٹری نے بڑے پیمانے پر سیکٹر کے لئے ریاستوں کی حمایت نیز کسان اور عوام الناس میں فضلے کے انتظامیہ کی بیداری پیدا کرنے پر زوردیا

Posted On: 10 AUG 2020 3:09PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی11اگست 2020۔ پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے ’’ آتم نربھر بھارت کی جانب بایو فیولز  ‘‘  کے عنوان سے آج بایو فیول کے عالمی  دن کے موقع پر ایک ویبی نار کا انعقاد کیا۔بایو فیل کا عالمی دن ہر سال 10  اگست کو منایا جاتا ہے ،جس کا مقصد  غیر روایتی فیولز کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جو کہ روایتی فیولز کا متبادل ہے ۔اس کے علاوہ اس کا مقصد  بایو  فیول شعبے میں  سرکار کی ذریعہ کی گئی  مختلف کوششوںکو اجاگر کرنا ہے ۔ پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت 2015 سے بایو فیول کا عالمی دن منا رہی ہے۔

          بایو فیول کا پروگرام  آتم نربھر بھارت کے  بھارت  سرکار کے ذریعہ کئے گئے اقدام  سے  مطابقت رکھتا ہے اور اسی کے مطابق  بایو فیول کے عالمی دن 2020  کے عنوان  کا انتخاب کیا گیا ہے۔کورونا   ،کووڈ-19  وبا کے تناظر  میں  اس سال ایک ویبی نار کے ذریعہ اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

          آج کا دن سرروڈولف ڈیزل کے ذریعہ تحقیقاتی تجربات کو اعجاز دینے کا بھی دن ہے  جنہوں نے 1893  میں   موم پھلی کے تیل سے ایک انجن چلایا تھا۔  ان کے تحقیقاتی تجربے  نے اس بات کی پیش گوئی کی تھی کہ  وناسپتی تیل  اگلی صدی میں  روایتی تیل کی جگہ لے سکتے  ہیں جسے  مختلف  میکانکی انجنوں کو چلانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

          اس موقع پر بولتے ہوئے پٹرول اورقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترن کپور نے کہا کہ ہندوستان ایک بڑی زراعتی معیشت ہے  اور اس لئے   یہاں  بڑے  پیمانے پر زراعتی وسائل دستیاب ہیں لہذا  ملک میں بایو فیولز پیدا کرنے کے وسیع تر امکانات ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہم بایو فیولز کا مطالعہ کریں تو یہ تین بڑ ے شعبوں میں موجود ہیں : ایتھی نول ،  بایو ڈیزل اور بایو گیس ’’ اگر ہم ان تینوں شعبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں  تو  ہم بڑے پیمانے پر خام تیل کی درآمدات نیز   گیس کی درآمدات پر  انحصار میں بھینمایاں کمی کرسکتے ہیں۔‘‘ 

          بایو فیولز  سے   بہت سارے فوائدوابستہ  ہیں  جیسے کہ برآمدات پر انحصار میں  کمی ، شفاف ماحو ل کو یقینی بنانا ، کسانوں کے لئے اضافی آمدنی  پیدا کرنا  اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔ سن 2014 سے  حکومت ہند نے بایو فیولز  کے لئے  بڑے پیمانے پراقدامات  کئے ہیں۔ اہم  اقدامات میں ایتھی نول کے لئے  قیمت کا انتظامی میکانزم   ، او ایم سیز کے ذریعہ  مال حاصل کرنے کے طریق کار کو آسان بنانے ،   صنعتوں کے ( ترقی اور ضابطے ) قانون 1951  کی  شقوں میں تبدیلی کرنا ، ایتھی نول حاصل کرنے کی طویل مدتی پالیسی ، ایتھی نول کو صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ  اور ایتھی نول حاصل کرنے کے لئے آسان طریق  کا  ر کو  کارآمدکرنا شامل ہے ۔  ایتھی نول بلینڈنگ  پروگرام کے تحت    اوایم سیز نے یکم دسمبر 2019  سے 3  اگست 2020 تک 113.09  کروڑلیٹر بایو ڈیزل حاصل کیا ہے۔ بایو ڈیزل کے بلینڈنگ  پروگرام کے تحت او ایم سیز نے بایو ڈیزل حاصل کرنے کی صلاحیت کو 16-2015  کے درمیان 1.1 کروڑلیٹرسے بڑھاکر 20-2019  میں 10.6  کروڑ لیٹر کردیا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ا ع۔رم

U-4452



(Release ID: 1645016) Visitor Counter : 197