صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹرہرش وردھن نے وزارت صحت کے ذریعہ شروع کئے گئے ٹیلی ۔ میڈی سین پلیٹ ای سنجیونی کو مقبول بنانے میں ریاستوں کے تعاون کی سراہناکی
ای سنجیونی اورای سنجیونی اوپی ڈی کے توسط سے 1.5لاکھ ٹیلی ۔میڈی مشورے پورے ہوئے
Posted On:
09 AUG 2020 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8 اگست : مرکزی صحت اور خاندانی بہبودکے وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے آج ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ‘ای۔ سنجیونی ’ اور ‘ ای ۔ سنجیونی اوپی ڈی ’ پلیٹ فارموں کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ وزارت صحت کے ٹیلی میڈی سین خدمات پلیٹ فارموں پر 1.5لاکھ ٹیلی ۔ رابطے پورے ہوگئے ہیں ۔ صحت اورخاندانی فلاح کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے اس موقع پر موجود تھے ۔ تمل ناڈو کے وزیر صحت ڈاکٹرسی وجے بھاسکراس میں ورچوول طورپرشامل ہوئے ۔
نومبر ،2019کے بعد بہت کم وقت میں ہی ‘ ای۔ سنجیونی’ اور ‘ای سنجیونی اوپی ڈی ’ کے ذریعہ ٹیلی رابطے 23ریاستوں ( جس میں 75فیصد آبادی رہتی ہے ) کے ذریعہ لاگو کیاگیا اوردیکر ریاستیں اس کو شروع کرنے کی تیاری میں ہیں ۔
ایک تاریخی کامیابی میں قومی ٹیلی ۔ میڈیسین خدمت نے 150000سے زائد ٹیلی رابطوں کو مکمل کیا اوراپنے گھروں میں رہتے ہوئے مریضوں کو ڈاکٹرکے ساتھ مشورہ کرنے کے لائق بنایا۔
اس کامیابی کی سراہنا کرتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم کی رہنمائی میں ہم نے آیوشمان بھارت ۔ صحت اور فلاحی مراکز پربراڈ بینڈ اورموبائیل فون کے توسط سے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کو لاگو کرنے کا کام شروع کردیاہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے تعاون سے اور بغیرلالچ اورماہرڈاکٹروں اور دانشوروں کے ایک پول کے ساتھ ای سنجیونی جیسے ٹیلی ۔میڈیسین پلیٹ فارم کے توسط سے صحت خدمات فراہم کرانے میں مددگارہوئے ہیں ۔ اس سے کووڈ وباء کے دوران ہمارے صحتی بنیادی ڈھانچے میں وسیع پیمانے سے بڑھوتری ہوئی ہے ۔
اسی طرح کے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے جناب اشونی کمارچوبے نے کہا کہ یہ دیہی علاقوں میں لوگوں کے لئے انقلابی تغیرثابت ہوگا کیونکہ ان علاقوں کے لئے شہروں میں مقیم لوگوں کی طبی ماہرین تک رسائی ممکن نہیں ہوتی ہے ۔
ای سنجیونی پلیٹ فارم نے دوطرح کی ٹیلی میڈی سین خدمات کے اہل بنایاہے جیسے ڈاکٹرسے ڈاکٹر( ای سنجیونی ) اور مریض سے ڈاکٹر( ای سنجیونی اوپی ڈی ) ٹیلی مشورہ ۔ پہلی خدمت آیوشمان بھارت صحت اور بہبود مرکز ( اے بی ۔ ایچ ڈبلیوسی ) پروگرام کے تحت لاگوکی گئی ہے ۔ دسمبر،2022تک ‘ ہب اینڈ اسپوک ’ماڈل میں سبھی 1.5لاکھ صحت اور بہبود مراکز میں ٹیلی مشورہ لاگوکرنے کامنصوبہ بنایاگیا ہے ۔ ریاستوں نے طبی کالجوں اورضلع اسپتالوں میں اسپوکس جیسے ایس ایچ سی اور پی ایچ سی کو ٹیلی مشورہ خدمات فراہم کرانے کے لئے وقف مراکز کی پہچان کی ہے اور انھیں قائم کیاہے ۔ آج کمیونٹی صحت افسران اور ڈاکٹرکو ملاکر 12000استعمال کنندگان کو اس قومی ای پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لئے تربیت یافتہ بنایاگیاہے ۔ حال میں ٹیلی میڈیسین 10ریاستوں میں 3000سے زائد ایچ ڈبلیو سی کے توسط سے فراہم کرائی جارہی ہے ۔
چل رہی کووڈ ۔ 19وباء کی وجہ سے وزارت نے صحت نے دوسری ٹیلی مشورہ خدمت شروع کی ہے تاکہ ای سنجیونی اوپی ڈی کے توسط سے مریض سے ڈاکٹرٹیلی ۔میڈیسین کواہل بنایاجاسکے ۔ بغیرکسی خرچ کے یہ ای صحت خدمت تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے ، کیونکہ تقریبا 20ریاستوں میں عوام اب ذاتی طورسے اسپتال جائےبغیر ڈاکٹروں سے مشورہ کررہے ہیں ۔تقریبا 2800ڈاکٹروں کو ای سنجیونی اوپی ڈی میں ڈاکٹرتربیت اور آن بورڈ کیاگیاہے اورروزانہ ملک بھر میں تقریبا 250ڈاکٹراور ماہرین مختلف مرحلوں میں لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کے باوجود ای صحت خدمات فراہم کرارہے ہیں ۔یہ انڈرائیڈموبائکل ایپلی کیشن کے طورمیں بھی دستیاب ہے ۔ اس نے لوگوں کو بغیر سفرکئے صحت خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لئے آسان بنادیاہے ۔ یہ بھی متعین ہوتاہے کہ مریض کو ڈاکٹرداخل کرنے کے بعد تقریبا 5منٹ میں ہی دیکھ لیں ۔
اب تک ملک میں کل 158000ٹیلی مشورے فراہم کرائے گئے ہیں جن میں سے 67000مشورے آیوشمان بھارت ایچ ڈبلیو سی میں ای سنجیونی کے توسط سے اور 91000مریضو ں کے سنجیونی اوپی ڈی موڈ کے توسط سے ڈاکٹرمشورے فراہم کرائے گئے ہیں ۔ حال میں اوسط طورسے دونوں موڈس ( ای سنجیونی اور ای سنجیونی اوپی ڈی ) کے توسط سے 5000مشورے دیئے جاتے ہیں ۔ ان پلیٹ فارموں کی صلاحیت بڑھا کر 5لاکھ مشورہ فی دن کردی گئی ہے ۔
ٹیلی ۔ میڈیسین پلیٹ فارم 40سے زائد آن لائن اوپی ڈی کے میزبانی کررہاہے ،ان میں سے آدھے سے زائد مخصوص اوپی ڈی ہیں جن میں زنانہ امراض ،نفسیاتی علاج ، جلد ی سائنس ، ای این ٹی ، چشم سائنس ، ایڈ س / ایچ آئی وی مریضوں کے لئ ےاینٹی ریٹرووائرل تھیریپ ( اے آرٹی ) اور غیرمتعددی امراض ( این سی ڈی ) وغیرہ شامل ہیں ۔
ای سنجیونی اور ای سنجیونی اوپی ڈی پلیٹ فارم کے توسط سے سب سے زیادہ مشورے دینے والے اعلیٰ دس ریاستوں میں تمل ناڈو (32035مشورے ) ، آندھراپردیش ( 28960) ، ہماچل پردیش (24527) ، اترپردیش ( 20030) ، کیرل (15988)، گجرات ( 7127) ، پنجاب (4450)، راجستھان ( 3548)، مہاراشٹر( 3284) اوراتراکھنڈ (2596) شامل ہیں ۔اے بی ۔ ایچ ڈبلیوسی میں ڈاکٹرسے ڈاکٹرای ۔سنجیونی مشورے آندھراپردیش ( 25478)اور ہماچل پردیش ( 23857) ہوئے ہیں جب کہ تمل ناڈو میں مریض سے ڈاکٹرای سنجیونی اوپی ڈی خدمات میں 32035مشورے ہوئے ہیں ۔
ریاستوں کے ساتھ گفت وشنید مشورے میں اس ای صحت خدمات ( ای سنجیونی اور ای سنجیونی اوپی ڈی پلیٹ ) کا استعمال کرنے والی سبھی ریاستوں کے تعاون کی سراہنا کی گئی ۔ تمل ناڈو کے وزیرصحت نے وزارت صحت اور سی ڈیک کے ذریعہ ٹیلی میڈیسین پلیٹ فارم شروع کرنے کے لئے دی گئی امد اد کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے آن لائن اوپی ڈی خدمات کے توسط سے سب سے زیادہ مشورے ( 32035) درج کرانے کی ریاست کی کامیابی پرروشنی ڈالی ۔ ریاستوں کے ذریعہ اپنائی گئی کچھ روایات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا جیسے آندھراپردیش نے سبھی پنچایتوں /پی ایچ سی میں ای سنجیونی کا عملی نفاذ شروع کیاہے ۔ہماچل پردیش نے ای ۔اوپی ڈی کے توسط سے کئی مخصوص خدمات پہلے ہی فراہم کرارکھی ہیں ،اترپردیش نے ایک مہینے سے بھی کم وقت میں 20030مشورے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ، جب کہ کیرل نے پلکڑ ضلع کی جیل میں ٹیلی میڈیسین خدمات کو کامیابی کے ساتھ لاگوکیاہے ۔
مرکزی صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن اوروزارت کے دیگر سنیئر افسران اس موقع پر موجودتھے ۔ سی۔ ڈیک کے ایکزیکیٹو ڈائرکٹر ڈاکٹرپی کے کھوسلہ ، ڈاکٹر سنجے سود ،ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر ، سی ڈیک ، صحت سکریٹریز، ایم ڈی این ایچ ایم اوردیگر ریاست کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
***************
……………………………………………………………………………..
( م ن ۔ ع آ)
U-4431
(Release ID: 1644737)
Visitor Counter : 249