ریلوے کی وزارت

ریلوے اورتجارت وصنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل اور پارلیمانی امور،کوئلہ اورکان کنی ، کے وزیرجناب پرہلاد جوشی نے ہبلی میں واقع ریلوے میوزیم آج قوم کے نام وقف کیا


ریلو نے نے ہماری زندگیوں میں ایک اہم کرداراداکیاہے اور مختلف مراحل میں ذاتی سفر کا مشاہدکاربھی رہی ہے ،ریلوے کی نشونماء کی داستان بھاپ کے انجن کے عہد سے لے کر بلٹ ریل گاڑیوں کے عہد جدید تک قابل ذکررہی ہے ،ریلوے میوزیم اس غیرمعمولی تبدیلی کے تئیں خراج عقیدت کا مقبرہ کہاجاسکتاہے :
جناب پیوش گوئل
میوزیم ازحد موزوں ہے کیونکہ ہبلی تاریخی لحاظ سے بھی ریلوے کا ایک اہم جنکشن ہے ، یہ اس خطے میں ایک نمایاں سیاحتی منزل بن جائے گا:جناب پرہلاد جوشی
اس میوزیم میں ایک سفرسواری ڈبے کے اندر مسافروں کو ماسک پہنے ہوئے دکھایاجاناچاہیئے اورایک سواری ڈبے کو آنے والی پیڑھیوں کے لئے شرمک کوچ کے طورپر پیش کیاجاناچاہیئے تاکہ یہ اس عہد کی یادگار رہے :جناب سریش سی انگدی ، ریلوے کے وزیرمملکت
یہ میوزیم ریلوے کے تمام ترشعبوں میں مختلف مراحل کے تحت جدید ترین نظام تک کی بتدریج نشونماء
کا مظہرہوگا

Posted On: 09 AUG 2020 7:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9 اگست  : ریلوے اورتجارت وصنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل اور پارلیمانی امور،کوئلہ اورکان کنی ، کے وزیرجناب پرہلاد جوشی نے ہبلی میں واقع ریلوے میوزیم  کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ 9اگست ، 2020کو  قوم کے نام وقف کیا۔اس تقریب کی وزارت  ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگدی نے کی اوردیگر اہم ممتاز شخصیات اور افسران نے شرکت کی ۔

شمالی  کرناٹک میں اپنی قسم کا پہلا ، میسورکے تاریخی ریل میوزیم کے بعد یہ ریل میوزیم جنوبی مغربی ریلوے میں دوسراہے ۔یہ مرکزی ریلوے اسپتال کے سامنے گدگ روڈ پرہبلی ریلوے اسٹیشن کے دوسرے داخلی دروازے کے نزدیک قائم ہے ۔ یہ میوزیم اپنے  خوبصورتی کی وجہ سے مہمانوں کو لبھانے کے لئے تیارہے ۔پورے ملک اور بیرونی ملک سے آنےوالے سیاح ریل میوزیم ہبلی میں گذشتہ برسوں کی ریلوے کی وراثت کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہاکہ ریلوے کا ہم سبھی کے ساتھ ایک جذبانی رشتہ رہاہے ۔ ریلوے نے ہماری زندگی میں ایک اہم کرداراداکیاہے مختلف مرحلوں میں ہماری زندگی کے سفرمیں شامل رہی ہے ۔انھوں نے مہاتماگاندھی کا حوالہ دیااورکہاکہ گاندھی جی نے  بھی بھارت کو ٹرینوں کے ذریعہ سمجھے کو ترجیح دی تھی ۔ ریلوے میں خود بھی زبردست تبدیلیاں آئی ہیں ۔ ریلوے کے ارتقاء کی کہانی بھاپ کے انجن کے دورسے موجودہ جدیدبلٹ ٹرین تک کی کہانی حقیقی طورپر قابل تعریف ہے ۔ یہ میوزیم اس غیرمعمولی تبدیلی کے لئے ایک خراج عقیدت ہے ۔ کووڈ کے بعد کے دورمیں بھی کئی تبدیلیاں نظرآئیں گی ۔ میوزیم سماج کو مشترکہ تاریخ اورکلچر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ہمیں ، ہماری جڑوں اور ہماری بنیادوں کے بارے می ں بتائے گا ۔ ہمیں پرانی یادوں اور وراثت کو محفوظ رکھنا چاہیئے ۔ اب ہم ریلویز کو مکمل طورپر بجلی سے چلنے والا اور 100فیصد سبزبنارہے ہیں ۔ یہ عالمی سطح کی مسافراور مال برداری کی خدمات کا ادارہ ہوگا۔ ریلوے میں تبدیلیاں اور تجدید جاری رہے گی ۔ اس کی وراثت عظیم رہے گی اور اس کو مسلسل محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوگی ۔

انھوں نے لاک ڈاون کے دوران غیرمعمولی کام کے لئے ریلوے کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی ، انھوں نے اس بات کا بھی ذکرکیاکہ ریلوے نے 50کھرب ڈالروالی معیشت اور آتم نربھربھارت میں اپنے تعاون کا عہد کررکھاہے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہاکہ میوزیم انتہائی برمحل ہے کیونکہ ہبلی تاریخی طورپربھی ایک بہت اہم ریلوے جنکشن ہے ۔ یہ خطے میں سیاحوں کے لئے ایک اوراہم مقام بن جائے گا۔

انھوں نے نئے میوزیم کے لئے جناب گوئل کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے خطے سے 229خصوصی شرمک ٹرینیں چلانے کے لئے بھی ریلوے کا شکریہ اداکیا۔ جناب جوشی نے ہبلی ریلوے اسٹیشن کی تجدید کاری کے لئے بھارتی ریلوے کا بھی شکریہ اداکیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سریش سی انگدی نے کہاکہ یہ ہبلی کے لوگوں کے لئے ایک خاص موقع ہے انھوں نے ایک کوچ کو ماسک کے ساتھ عوام اورایک کوچ کو شرمک کوچ کے طورپر نشاندہی کرنے کی سفارش کی تاکہ اس وقت کو مستقبل میں یاد رکھاجاسکے ۔ میوزیم کا مقصد ریلوے کی مختلف شاخوں کی شاندار وراثت کو محفوظ کرنا اور اجاگرکرناہے اور ریلوے کے کام کاج کے تمام حلقوں میں جدیدنظام کے رفتہ رفتہ ارتقاء کی نمائش کرنا ہے ۔ ہبلی میوزیم میں رکھی گئی نمائشی اشیاء کو تین سیکشن میں بانٹاگیاہے ، دوکوٹیج کا نام مالاپربھا، اور گھاٹاپربھاہے جب کہ ایک آوٹ ڈورسیکشن ہے ۔

میوزیم کی خصوصیات

*رولنگ اسٹا ک کی کہکشاں

*مالاپربھااورگھاٹاپربھاکاٹیج

*تھیئٹرکوچ

*سروچی کیفے ٹیریا

*ٹوائے ٹرین

*یادگاری اشیاء کی دوکان

*ٹکٹ چھاپنے والی مشین

*مثالی ٹرین کا سفر

*بچوں کی سرگرمیوں کا کمرہ

داخلے پر بناہوا عظیم محراب  پرانے دورمیں آپ کا خیرمقدم کرتاہے ۔اس پرجنوب مغربی ریلوکی پرانی نشانیاں اورعلامتیں واضح کی گئی ہیں جنھوں نے اس خطے میں کام کیاہے ۔ جیسے جنوبی مہارتہ ریلوے ، میسوراورجنوبی مہارتہ ریلوے وغیرہ ۔ یہ محراب آنے والے سیاحوں کو ریلوے کی دنیا کی کھوج کے لئے خیرمقدم کرتاہے ۔

باہرمنظرنامہ :

دوچھوٹی لائن کے انجن میوزیم کی اہم دلچسپی کی اشیاء ہیں ۔اس کے علاوہ پٹری پرچلنے والی چیزوں کو جیسے رولنگ اسٹاک ( انجن ) ، ریل ڈبے ، ویگن ، ٹینکر ، مستقل قائم رہنے والے سازوسامان جیسے پٹریاں ، سیلپر ، لیبل کراسنگ کے گیٹ ، سنگل وغیرہ کو بھی میوزیم کے سبزہ زارمیں قائم کرکے نمائش کی گئی ہے ۔

سیاحوں کی دلچسپی کا ایک اوربڑا مرکز چھوٹی لائن کا ایک مسافرڈبہ ہے جسے ‘‘کثرت میں وحدت’’ کے طورپر دکھایاگیاہے اوراس میں ملک کے مختلف حصوں کے مسافروں کو اصل سائز میں دکھایاگیاہے ۔

دوخوبصورت جھونپٹریوں کو جو 1907میں تعمیر کی گئی تھیں ، میوزیم کے دوحصوں میں تبدیل کیاگیاہے جن کا نام خطے کے دودریاوں ، مالاپربھااورگھاٹا پربھا کے نام پررکھاگیاہے ۔

گھاٹاپربھاجھونپڑی :

اس جھونپڑی میں پرانے دورکی اشیاء اور گھرکے اندرکی فن پارے جمع کئے گئے ہیں ۔ گھاٹاپربھاکوٹیج ایک مثالی کمرے کی طرح ہے جس میں چلتی ہوئی ٹرین اور سگنل کے سازوسامان وغیرہ رکھے گئے ہیں ۔ قدیم کتابوں اور پلانٹ کے ذریعہ ریلوے انجنوں ، ویگنوں اور مسافرڈبوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ طبی اورسیکوریٹی کے محاظ پربھی ریلوے کے کام کاج کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں ۔ بچوں کی رنگارنگ سرگرمیوں کا ایک کمرہ بھی گھاٹاپربھا کا ایک حصہ ہے ۔ اس کاٹیج میں یادگاری اشیاء کا ایک کاونٹربھی ہے جہاں سے سووینئرس یادگاری خریدی جاسکتی ہیں اورایک تاریخ کا سیکشن ہے جس میں ریلوے کی کمپنیو ںکی تاریخ بیان کی گئی ہے ۔

مالاپربھاکوٹیج :

مالاپربھاکوٹیج کے داخلے پرہی کوئلے سے بنائی گئی تصاویر کی ایک آرٹ گیلری ہے اس کے علاوہ بکنگ آفس ، جس میں ٹکٹ کاونٹر، چھپے ہوئے ٹکٹ ، نقدرقم رکھنے کی تجوریاں چند دہائیوں پہلے تک کی ٹکٹنگ کے منظرکو یاددلاتی ہے ۔ اسٹیشن ماسٹرکاکمرہ بھی دکھایاگیاہے جس میں تمام پینل ، تمام سازوسامان ، رجسٹر، فرنیچریہاں تک کے اسٹیشن ماسٹراورپوائنٹس مین کو بھی دکھایاگیاہے ۔ اس سے متصل کمرہ انتظارگاہ ( ویٹنگ روم ) کا منظرپیش کرتاہے جس میں پرانے طرز کا فرنیچرموجود ہے ۔اس کے علاوہ پارسل دفترکا سیٹ اپ بھی دکھاگیاہے جس میں پارسلوں کا وزن کرنے والی 150سال پرانی مشین بھی رکھی ہے ۔

میوزیم میں ریلوے کے جامد سازوسامان جیسے پٹریاں ، سلیپر، پٹریو ںکی فٹنگ ، ٹیلی مواصلات اوربجلی کے آلات وقت اورٹکنالوجی میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ مرحلہ واردکھائے گئے ہیں ۔

تھیئٹراورریستوراں کوچیز کے ساتھ پلیٹ فارم :

 ستونوں کے ساتھ ایک عالیشان پلیٹ فارم میں ریستواں کاراورتھیئٹرکارکو پیش کیاگیاہے ۔مسافرڈبے میں بنے اس تھیئٹرمیں مقررہ وقت میں مختصر فلمیں اور ویڈیودکھائی جائیں گی جو تفریح کے علاوہ معلومات بھی فراہم کریں گے ۔

ٹوائے ٹرین کا سفر:

بھاپ کے انجن سے چلائے جانے والی خوبصورت چھوٹی سی ٹرین بچوں اوربڑوں دونوں کے لئے زبردست دلچسپی کا باعث ہے ۔ یہ ٹوائے ٹرین ہبلی ورکشاپ میں تیارکی گئی ہے ۔ اس ٹوائے ٹرین میں سوارہونے اور مختصرسا سفرکرنے سے ، جوپوری طرح بھاپ سے چلنے والے انجن کی آواز وغیرہ سے لیس ہے ، سیاحوں کے پرانے دورکی یادآئے گی اورانھیں اپنا بچپن کا دوریاددلائے گی ۔

سروچی کیفے ٹیریا:

آنے والے سیاحوں کے ذائقے کا خیال رکھتے ہوئے میوزیم میں موجودسروچی کیفے ٹیریامیں علاقائی کھانے پیش کئے جائیں گے جس کے لئے خوبصورت مناظرکی عکاسی کی گئی ہے ۔

اس میوزیم کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہاں تمام کام موجودہ دستیاب وسائل اورسازوسامان کو دستیاب افراد ی قوت کے ذریعہ ہی تیارکیاجارہاہے ۔

کووڈ عالمی وباء کے پیش نظراحتیاطی اقدامات کے تحت میوزیم میں ایک وقت میں صرف 30افراد کی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ آنے والوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ یہاں رکھے گئے سینیٹائزر ڈسپینسرکے ذریعہ اپنے ہاتھوں کو باربارصاف کریں ، ماسک پہننا لازمی ہے اور میوزیم میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ بھی برقراررکھناہوگا۔ تھیئٹرکوچ لاک ڈاون کے مکمل خاتمے اورحالات معمول پرآنے تک بندرکھاجائے گا۔

میوزیم کے کام کے اوقات 11اگست ،2020سے مندرجہ ذیل رہیں گے

*عام دنوں میں ( منگل سے جمعہ تک ) دوپہر12بجے سے شام 7بجے تک

*ہفتے کے آخری دن اور سرکاری چھٹیوں کے دن :دوپہر12سے شام 8بجے تک

*پیرکے روز چھٹی رہے گی

داخلہ ٹکٹ کی قیمت

*بالغ (12سال سے زیادہ عمرکے لئے ) 20روپے

*بچے (5سے 12سال تک ) 10روپے

*بچے 5سال سے کم عمر ۔مفت

تھیئٹرکوچ

*شوکے اوقات ( دوپہر12بجے سے شروع ہوکر ہرایک گھنٹے بعد یعنی 1بجے ، 2بجے ، 3بجے ،4بجے،5بجے)

*10ارکان پرمشتمل گروپ کے لئے ہرایک ٹکٹ کی قیمت 10روپے

*شوکا وقت ۔15منٹ

*ٹوائے ٹرین کا ٹکٹ ( ایک چکر )

*ایک ٹکٹ -10روپے

 

***************

U-4432

 

 

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1644735) Visitor Counter : 147