امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ زراعت ہندستانی معیشت کی بنیاد ہے جس کو مستحکم کرنے کے لئے مودی حکومت 6 برسوں سے کوششیں کررہی ہے
کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے اور زراعت کو فروغ دینے کے لئے کئی مثالی قدم اٹھائے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی انتھک کوششوں سے آنے والے وقت میں ہندستانی زراعت عالمی پیمانے پر ہوگی
ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ سے کولڈ اسٹوریج ،ذخیرہ مراکز، پروسیسنگ اکائیوں جیسے متعدد بنیاد ڈھانچوں کی تعمیر کو رفتار ملے گی۔ جس سے ہمارے محنتی کسان اپنی اپج کی صحیح قیمت حاصل کرپائیں گے
زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی کے لئے آج وزیراعظم نے نریندر مودی جی نے کابینہ کے ذریعہ پاس کی گئی 100000 کروڑ روپے کے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کی شروعات کی اور ساتھ ہی پی ایم کسان (PM KISAN) کے تحت 8.5 کروڑ روپے کے کھاتوں میں 17000 کروڑ روپ کی رقم ٹرانسفر کی
Posted On:
09 AUG 2020 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 ، اگست 2020/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ زراعت ہندستانی معیشت کی بنیاد ہے، جس کو مستحکم کرنے کے لئے مودی حکومت 6 برس سے کوششیں کررہی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے اور زراعت کو فروغ دینے کے لئے کئی مثالی قدم اٹھائے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی انتھک کوششوں سے آنے والے وقت میں ہندستانی زراعت عالمی پیمانے پر ہوگی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی کے لئے آج وزیراعظم نے نریندر مودی جی نے کابینہ کے ذریعہ پاس کی گئی 100000 کروڑ روپے کے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کی شروعات کی اور ساتھ ہی پی ایم کسان (PM KISAN) کے تحت 8.5 کروڑ روپے کے کھاتوں میں 17000 کروڑ روپ کی رقم ٹرانسفر کی۔ اس کے لئے وزیراعظم جی کا احسان مند ہوں‘‘
جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ سے کولڈ اسٹوریج ،ذخیرہ مراکز، پروسیسنگ اکائیوں جیسے متعدد بنیاد ڈھانچوں کی تعمیر کو رفتار ملے گی۔ جس سے ہمارے محنتی کسان اپنی اپج کی صحیح قیمت حاصل کرپائیں گے۔ اس سے نئے روزگار کے مواقع پیداہوں گےاور دیہی معشیت بھی مضبوط ہوگی۔
زراعت ہندستان کی معیشت کی بنیاد ہے۔ جس کو مستحکم کرنے کے لئے مودی حکومت 6 برس سے کوشش کررہی ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے اور زراعت کی ترقی کے لئے کئی مثالی قدم اٹھائےہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پی ایم @narendramodiجی کی ان تھک کوششوں سے آنے والے وقت میں ہندستان زراعت عالمی سطح پر ہوگی۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4426
(Release ID: 1644719)
Visitor Counter : 126