کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے کاروباریوں سے میک ان انڈیا مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے صارف بیداری مہم کا آغاز کرنے کو کہا؛لاک ڈاؤن کے دوران ان کے رول کی ستائش کی

Posted On: 09 AUG 2020 2:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9 ، اگست  2020/کامرس اور صنعت  اور ریلوے کے  مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آتم نربھربھارت کی سمت میں پوری طرح  تعاون دینے کےلئے کاروباری معاشرے کی  تعریف کی ہے۔  آج یہاں  ورچوئل طریقے سے باہمی بات چیت کے ذریعہ قومی  یوم تجارت  کے موقع پر کاروباری معاشرے سے  بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   انہیں  صارف بیداری مہم  کا آغاز کرنے، جس سے لوگ  میک ان انڈیا  مصنوعات کو خریدیں۔ انہوں نے   ان سے  بدعنوان  پیشہ وروں   اور تاجروں کا  پردہ فاش کرنے میں  وہسل بلوور کے طو رپر کام کرنے کو کہا جودشمن ممالک سے گھٹیا کوالٹی والی مصنوعات کو درآمد کرنے پر آمادہ  ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کاروباری معاشرہ آتم نربھر بھارت مہم سے  کافی فائدہ میں رہے گا  کیونکہ ہندستان میں بنے اچھے معیار والی مصنوعات بڑھتی ہوئی معیشت والے ملکوں میں بکیں گی جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی اور ہماری مصنوعات کو بین الاقوامی بازار میں مقابلہ آرا بنائے گی۔ اس سے زیادہ روزگار مواقع پیدا ہوں گے  اورلوگوں میں  خوشحالی آئے گی اور ان میں  خریدنے کرنے کی  قوت پیداہوگی۔  انہوں نے کہا کہ  حکومت نے  پہلے ہی  کئی درآمد مدوں جیسے  اگربتی  ، کھیل کے  سامان،  ٹی وی ،  ٹیلی فون ، ٹائر وغیرہ پر پابندی لگا رکھی ہے۔  جنہیں ہمارے ملک میں آسانی سے  مینوفیکچر کیا جاسکتا ہے۔   انہوں نے اندازہ لگایا کہ    تقریباً دس کروڑ روپے   کے برابر   کے درآمد کا  آسانی کے ساتھ  دیسی  طریقے سے  مینوفیکچر مصنوعات کے ساتھ بدلا جاسکتاہے۔  انہوں نےکارباریوں سے  وزیراعظم کی  ووکل فورلوکل کی  اپیل کو آگےبڑھانے کوکہا۔

جناب گوئل نے  کووڈ وبا کے دوران اور خصوصی طور سے   لاک ڈاؤن مدت میں   اس موقع پر  کھرے اترنے اور ملک کےہر حصے میں  لازمی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے میں تاجروں کے رول کی  ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے بھی  مشکل وقت میں  کاروباریوں کے ذریعہ    نبھائے گئے اہم رول کو قبول کیا ہے اور من کی بات میں اس کا ذکر کیا ہے۔   انہوں نے کہاکہ  کاروباریوں  نے  صارفین اور مینوفیکچررس کے درمیان   ایک اہم پل کے طور پرکام کیا ہے۔

وزیر موصوف نے  کاروباریوں سے ٹیمیں بنانے کی اپیل کی  جو ملک کے مختلف حصوں  اور مختلف کاروباریوں سے  رائے مشورے اکٹھا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایک ہی فارمولہ  ہر جگہ  لاگو نہیں کیا جاسکتا، اس لئے  خصوصی انتظام کئے جانے چاہئیں۔  حکومت انتظامات پر  ہمدردانہ  اور دانشمدانہ    طریقے سے  غور کرے گی۔   انہوں نے کہا کہ   لائسنسوں کو آن لائن جاری کرنا،    لائسنس ٹیکس کا آن لائن   ادائیگی،  لائسنسوں کی لمبی مدت ،  قانونوں کو  غیر مجرمانہ بنانا، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے  خصوصی اختیارات کو ختم کرنا اور ضوابط کو آسان بنانا، کاروباریوں کے  حقیقی مطالبے ہیں،  حالانکہ انہوں نے   کاروباری کمیونٹی کو   ان کے اندر کے   ایسے عناصر کی پہچان کرنے   اور انہیں الگ تھلگ کرنے کے تئیں ، خبردار کیا  جو  غلط برتاؤ کرتے ہیں،  اور افسران کےذریعہ  دیئے گئے فوائد   اور رعایات کا   غلط استعمال کرنے کے ذریعہ  کاروباری کمیونٹی کو  بدنام کرتے ہیں۔

جناب پیوئش گوئل نے  تاجر کمیونٹی کو  مکمل  تعاون اور امداد  دینے کی   یقین دہانی کرائی اور کہا کہ   حکومت نے ان کی راحت کے لئے  مختلف پہلوؤں کا  اعلان کیا ہے، جن میں سے کئی  حال ہی میں  اعلان کردہ  آتم نربھر  اسکیم میں   شامل ہیں۔    انہوں نے کہاکہ ریلوے نے   پارسل، ٹرین ،  کسان  ٹرین چلانے  ،  مال گاڑیوں کی تیز آمدورفت ،  گڈس شیڈ بنانے،  گڈس شیڈ کی تجدید کاری ، مختلف ریل دفاتر میں بزنس ڈیولپمنٹ سیل کھولنے سمیت   کئی قدم اٹھائے ہیں،  جو مصنوعات کی  آسان اور کفایتی نقل و حمل میں مدد کریں گی۔

جناب گوئل نے کاروباری برادری کو   یقین دلایا کہ   جلد ہی قومی کاروباری بہبود   بورڈ کا قیام کیا جائے گا۔  انہوں نے کاروباریوں سے  اپیل کی کہ  وہ اپنے  کارکنان کو بھی  کاروباری پنشن اسکیم  میں شامل کریں۔ وزیر موصوف نے کاروباریوں کو سرکاری خریداری پورٹل جی ای ایم نے   شامل ہونے کے لئے مدعو کیا۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4424



(Release ID: 1644715) Visitor Counter : 127