سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے زراعت سے متعلق مشینری کے لئے اخراج کے الگ ضوابط اور اخراج کے ضوابط کے نام میں تبدیلی کے لئے عوامی تجاویز طلب کی ہے
Posted On:
09 AUG 2020 1:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی 9،اگست 2020
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 5 اگست 2020 ء کے جی ایس آر 491 (ای) کے ذریعہ سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کرنے کی تجویز کے مسودہ نوٹیفکیشن پر عام لوگوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور تبصرے طلب کئے ہیں۔
(i)زراعت سے متعلق مشینری (زرعی ٹریکٹر ، پاور ٹیلرس اور مشترکہ ہارویسٹر) اور
(ii)تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کے لئے اخراج کے الگ ضوابط اوربھارت اسٹیج ( سی ای وی، ٹی آر ای ایم)۔IVاور بھارت اسٹیج ( سی ای وی، ٹی آر ای ایم)Vسے
.a اخراج کے ضوابط کے نام میں تبدیلی زراعت سے متعلق ٹریکٹرز اور دیگر سازو سامان کے لئے ٹی آر ای ایم۔IVاور ٹی آر ای ایم۔V
.b تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کے لئے سی ای او۔IVاور سی ای او ۔V
ایسا دیگر موٹر گاڑیوں کے اخراج کے ضوابط جن کا ضوابط کے طور پر بی ایس ہے، کے بیچ کسی بھی طرح کی الجھن سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔
مزید برآں ، وزارت زراعت ، ٹریکٹر مینوفیکچررز اور زراعت ایسوسی ایشن کے یکم اکتوبر 2020 سے نافذ ٹریکٹروں کے لئے اخراج کے اصولوں ( ٹی آر ای ایم مرحلہ ۔ چار) کے اگلے مرحلے کو عملدرآمد کے لئے کچھ اور وقت مہیا کرنے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے اسے یکم اکتوبر 2021 ء تک موخر کر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سی ای وی کے لئے چھ ماہ کی مہلت فراہم کراتے ہوئے اخراج کے ضابطوں کے اگلے مرحلے کی اطلاق پذیری کے یکم اپریل 2021 سے نافذ کئے جانے کی تجویز ہے۔
اس سلسلے میں تجاویز یا تبصرے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تیس دنوں کے اندر جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل) ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی – 110001
( ای میل۔ jspb-morth[at]gov[dot]inپر بھیجی جا سکتی ہیں۔
...............................................................
م ن، ن ا،م ف
09-08-2020
U-4422
(Release ID: 1644675)
Visitor Counter : 154