صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں صحتیاب ہونے والے معاملوں کی تعداد
14.2 لاکھ کے پار ہوئی
Posted On:
08 AUG 2020 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اگست 2020/ مرکز/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ روک تھام، جانچ، آئیسولیشن اور علاج کے لیے مرکوز اور مؤثر کوششوں کے باعث کووڈ 19 سے ٹھیک ہونے والے معاملوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ان معاملوں میں ہونے والی شرح اموات میں بھی تیزی سے گراوٹ درج کی گئی ہے۔
مؤثر نگرانی اور بہتر جانچ نیٹ ورک کے ذریعہ سرگرم معاملوں کا فوری طور پر پتہ لگانے کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس کے سبب سنگین اور نازک معاملوں کا وقت پر کلینکل مینجمینٹ کیا گیا ہے۔عالمی سطح پر مسابقتی طور پر ، ہندوستان میں فی ملین معاملوں کی تعداد سب سے کم معاملوں والے ممالک میں سے ایک ہے،جہاں پر معاملات کا فی ملین عالمی اوسط، 2,425 ہے، وہیں ہندوستان میں یہ اوسط 1,469 ہے۔
مرکز/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ ٹیسٹ، ٹریک اور ٹریٹ حکمت عملی پر مربوط نفاذ کے
نتیجے میں، عالمی پیمانے پر مسابقتی طور پرشرح اموات میں کمی کو یقینی بنایا جاسکا ہے اور اس میں لگاتار گراوٹ درج کی جارہی ہے۔ملک میں کووڈ 19 معاملوں میں شرح اموات کم ہوکر 2.04 فیصد رہ گئی ہے۔
کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے کی مرکوز کوششوں کے ساتھ ہندوستان، فی ملین سب سے کم اموات والا ملک ہے، یہاں پر فی ملین یہ تعداد 30 ہے جبکہ اس کا عالمی اوسط 91 ہے۔
کووڈ 19 سے ٹھیک ہونے والے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 48,900 مریضوں کو رخصت کئے جانے کے ساتھ ہی، ہندوستان میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے کل معاملوں کی تعدادبڑھ کر 14,27,005 ہوچکی ہے۔ صحت یاب ہونے کی شرح میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور یہ 68.32 فی صد ہوچکی ہے۔
فی الحال ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد 6,19,088 ہے جو درحقیقت ہندوستان میں ایک کیس لوڈ ہے جو کہ کل مثبت معاملوں کا 29.64فیصد ہے، جنہیں طبی نگرانی میں یا تو اسپتالوں میں یا گھروں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
پورے ملک میں جانچ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے توسیعی کلینکل ٹیسٹنگ لیب نیٹ ورک اور سہولت مراکز کے قیام کے باعث، ہندوستان میں کووڈ 19 انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے اب تک کل 2,33,87,171 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5,98,778 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ فی ملین جانچوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے جو آج بڑھ کر 16,947 ہوچکا ہے۔
اس وسیع جانچ کی ایک اہم وجہ کلینکل لیباریٹریز کے نیٹ ورک میں مسلسل اضافہ ہونا ہے۔ سرکاری شعبے میں 936 لیباریٹریزاور نجی شعبے میں 460 لیباریٹریزکے ساتھ ہندوستان میں کووڈ19 کی جانچ کے لیے کل لیباریٹریز کی تعداد 1,396ہے جس میں شامل ہیں:
1۔ ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی لیباریٹریز: 711 (سرکاری 428 نجی 283(
2۔ٹونیٹ پر مبنی لیباریٹریز: 574 (سرکاری 476 نجی 98(
3۔ سی بی ناٹ پر مبنی لیباریٹریز: 111(سرکاری32 نجی79(
کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل ، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے ،: https://www.mohfw.gov.in/ اورMOHFW_INDIA دیکھیں۔
کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19[at]gov[dot]in پر اور دوسرے سوالات ncov2019[at]gov[dot]in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔
کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔
کوویڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز ریاستوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4409
(Release ID: 1644531)
Visitor Counter : 224