وزارت خزانہ

جناب گریش چند مورمو نے ہندستان کے کنٹرولر


اور آڈیٹر جنرل کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا

Posted On: 08 AUG 2020 4:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 اگست  2020/ جناب گریش چندر مورمو نے آج یہاں ہندستان کے  کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کی  ذمہ داری سنبھالی۔وہ گجرات کیڈر کے (1985 بیچ) کے انڈین ایڈمنسٹریٹو  سروس  کے افسر ہیں۔ جناب مورمو کی تقرری  جناب راجیو مہارشی کی جگہ  ہوئی ہے۔ جنہوں نے جمعہ کو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ اس سے قبل جناب مورمو  مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے  پہلے نائب  گورنر تھے۔

عزت ماب صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے آج صبح راشٹرپتی بھون میں  منعقدہ ایک تقریب میں جناب مورمو کو   عہدہ اور راز داری کا  حلف دلایا۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیانائیڈو ، وزیراعظم جناب نریندر مودی ،  وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن ، عہدے سے برطرف ہونے والے کنٹرولر  اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) جناب  راجیو مہارشی موجود تھے۔

حلف برداری تقریب کے بعد جناب مورمو  سی اے جی دفتر آئے جہاں ، انڈین آڈیٹر جنرل  اور  اس محکمے کے اعلی حکام نے  ان کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سی اےجی دفتر میں مہاتما گاندھی  اور بی آر امبیڈکر کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

جموں کشمیر جانے سے پہلے  جناب مورمو نے ڈپارٹمنٹ آف ایکسپینڈیچر کے ایڈیشنل سکریٹری   محکمہ مالی خدمات اور محکمہ محصول  میں  پہلے ایڈیشنل سکریٹر  ی اور بعد میں خصوصی سکریٹری اور اس کے بعد مالی محکمے میں فل ٹائم  سکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات   پیش کی تھیں۔  دہلی میں اپنے دفتر سے پہلے  جناب مورمو نے  گجرات حکومت میں  اہم عہدوں پر کام کیا۔  انہیں ایڈمنسٹریٹیو  یعنی انتظامیہ،مالی  اور بنیادی ڈھانچہ  شعبوں میں کام کاج کا  وسیع تجربہ ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4408



(Release ID: 1644525) Visitor Counter : 146