ریلوے کی وزارت

جناب نریندر سنگھ تومر اور جناب پیوش گوئل نے دیگر شخصیتوں کے ساتھ پہلی‘‘ کسان ریل’’ جو ایک خصوصی پارسل ٹرین ہے مہاراشٹر کے دیولالی سے بہار کے دانا پور کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


‘‘کسان ریل سے پورے ملک میں زرعی پیداوار کو تیزی سے لانے لے جانے کو یقینی بنانے میں یکسر تبدیلی آجائے گی’’ جناب نریندر سنگھ تومر

‘‘بھارتی ریلوے اور بھارت کے کسان کووڈ چنوتیوں سےنمٹنے میں پیش پیش تھے ، کووڈ وبا کے دوران اناج کی ڈھلائی دوگنی ہو گئی تھی؛ کسان ریل کسانوں کو مزید خوشحال بنانے کی طرف ایک قدام ہے’’ – جناب پیوش گویل

میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں جب کشمیر کے سیب کسان ریل کے ذریعے کنیا کماری پہنچیں گے – جناب پیوش گویل

یہ ٹرین گلنے سڑنے والی پیداوار کی بلا رکاوٹ سپلائی چین فراہم کرے گی ؛ کسانوں کے لیے ایک بڑی مدد ہوگی؛ کیونکہ اس ٹرین کا کرایہ ‘پی’ پیمانے پر معمولی ٹرین سے فی پارسل محصول کے مطابق لیا جائے گا

Posted On: 07 AUG 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7 اگست ، 2020  / بھارتی ریلوے نے 7 اگست 2020 کو دیولالی سے دانہ پور تک کسان ریل شروع کی ہے۔ اس ٹرین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور ریلویز اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب میں ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگاڑی، پنچایتی راج ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری ، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے ، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں  اپوزیشن کے رہنما ، مہاراشٹر سرکار کے خوراک ، سول سپلائی اور صارفین کے تحفظ کے وزیر جناب دیویندر فڈنوس ، جناب چھگن بھوج بل اور دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

یہ ٹرین ابتدائی کمپوزیشن 1+10 وی پی کے ساتھ ہفتے وار چلا کرے گی ۔ یہ ٹرین کل 6 بجکر 45 منٹ پر دانہ پور پہنچے گی ۔  یہ ٹرین 31 گھنٹے 45 منٹ میں 1519 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کے لیے ایک عظیم دن ہے۔  کسان ریل کا اعلان بجٹ میں پیش کیا گیا تھا ۔ زرعی مصنوعات کو ممکنہ بہترین طریقے سے تقسیم اور لانے لے جانے کی ضرورت ہے۔ بھارتی کسانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی قدرتی آفت یا چنوتی سے نمٹنے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسان ریل سے یہ بات یقینی ہوگی کہ زرعی مصنوعات ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچیں گی۔ یہ ٹرین کسانوں اور صارفین کو بھی فائدہ پہنچائیں گی۔

کسان ریل پورے ملک میں زرعی مصنوعات کو بہتر تیزی سے ایک سے دوسری طرف لانے لے جانے کو یقینی بنانے میں یکسر تبدیلی لے کر آئے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گویل نے کہا کہ بھارتی ریلویز نے کسانوں کی خدمت کے لیے یہ ٹرین شروع کی ہے۔ یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے رہنمائی اور جذبہ تھا کہ بھارتی ریلوے نے کسان ریل شروع کی۔ یہ ٹرین کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔ بھارتی ریلویز اور کسان کووڈ چنوتیوں سے لڑنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ اس مدت کے دوران اناج کی ڈھلائی دوگنی ہو گئی ہے۔ بھارتی کسانوں کے مفاد پر اب جتنی توجہ دی جا رہی ہے اتنی توجہ پہلے کبھی نہیں دی گئی۔ میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں ، جب کشمیر کے سیب کسان ریل کے ذریعے کنیا کماری پہنچیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TAA5.jpg

 

وسطی ریلوے پر بھوساوال ڈویژن بنیادی طور پر ایک زراعت پر مبنی ڈویژن ہے۔ ناسک اور اس کے آس پا س کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تازہ سبزیوں، پھلوں، پھولوں اور دیگر گلنے سڑنے والی چیزیں، پیاز وغیرہ بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہیں۔   ان چیزوں کے آس پاس کے علاقوں ، پٹنہ ، پریاگ راج، کٹنی اور ستنا بھیجا جاتا ہے۔

یہ ٹرین مقررہ جگہوں پر رکے گی جو اس طرح ہیں : ناسک روڈ منماڑ، بیل گاؤں، بھوساوال، برہان پور ، کھنڈوا، ایٹارسی، جبل پور، ستنا، کٹنی، مالک پور، پریاگ راج چھیوکی ، پنٹت دین دیال اپادھیایے نگر اور بکسر۔

بڑے دو اسٹیشنوں کے لیے شرحیں مندرجہ ذیل ہیں:

کرایہ فی ٹن

ناسک روڈ / دیولالی سے دانہ پور

4001 روپے

منماڑ سے دانہ پور

3849 روپے

جل گاؤں سے دانہ پور

3513 روپے

بھوساوال سے دانہ پور

3459 روپے

برہان پور سے دانہ پور

3323 روپے

کھنڈوا سے دانہ پور

3148 روپے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی ریلوے کا مقصد کسان ریل شروع کر کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس ٹرین سے سبزیوں ، پھلوں جیسی گلنے سڑنے والی زرعی مصنوعات مختصر وقت میں مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اس ٹرین میں امید ہے کہ منجمد کنٹینر گلنے سڑنے والی چیزوں کی قومی سطح پر بلا رکاوٹ کولڈ سپلائی چین فراہم کرے گی۔ ان چیزوں میں مچھلی، گوشت اور دودھ  بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے بھارتی ریلوے نے بنانا اسپیشل جیسی کسی واحد چیز کو لانے لے جانے والی خصوصی ٹرینیں شروع کی تھی لیکن یہ ابھی تک کی پہلی ایسی ٹرین ہے جس میں کئی اشیاء لائی لے جائی جائیں گی اور اس میں انار، کیلے ، انگور جیسے پھل اور شملہ مرچ ، گوبھی، پھلیاں، بند گوبھی، پیاز اور مرچ جیسی سبزیاں لائی لے جائی جائیں گی۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4399

 

 



(Release ID: 1644245) Visitor Counter : 206