امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہاکہ مودی حکومت بنکر برادری کی جامع ترقی کے تئیں پابندعہدہے


‘‘ 2014کے بعد پہلی بار ہمارے محنت کش بنکروں کے اصل ہنر کو فروغ دیکر بنکروں کو ان کا مناسب حق دیاجارہاہے ’’

‘‘ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 2015میں 7اگست کو قومی یوم ہتھکرگھا کا اعلان کیا تاکہ بنکروں کو بھارت کی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے ’’

‘‘ پی ایم مودی کا ‘ووکل فارلوکل ’ کا اصول یقینی طورپر ہتھکرگھا شعبے کے حوصلے کو بڑھاوادیگا’’

‘‘آیئے ہم سب مل کروزیراعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھربھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ‘ووکل فارہینڈ میڈ ’ کی حمایت کا عہد کریں ’’

Posted On: 07 AUG 2020 2:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،7 اگست  :مرکزی  وزیرداخلہ ، جناب امت شاہ نے کہاہے کہ مودی حکومت بنکربرادری کی جامع  ترقی کے تئیں پابند عہد ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ ‘‘2014 کے بعد پہلی بار ہمارے محنت کش بنکروں کے  حقیقی ہنرکو فروغ دیکر بنکروں کو ان کا معقول کریڈٹ دیاجارہاہے ۔ان کی  مزید حوصلہ افزائی  کے لئے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے 2015 میں 7اگست کو قومی  یوم ہتھکرگھا کا اعلان کیاتاکہ بنکروں کو بھارت کی ترقی کے قومی  دھارے میں شامل کیاجاسکے ۔ ’’

مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ ‘‘پی ایم مودی کا ‘ ووکل فارلوکل کا منتریقینی طورسے ہتھکرگھا کے شعبے  کی حوصلہ افزائی کریگا۔ آیئے ہم سب مل کر وزیراعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھربھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ‘ووکل فارہینڈ میڈ ’ کی حمایت کرنے کا عہد کریں ’’۔

 

*************

 ( م ن  ۔  م م۔ ع آ)

U-4389



(Release ID: 1644079) Visitor Counter : 94