یو پی ایس سی

سول سروسز امتحان 2019 کے نتائج سے متعلق یوپی ایس سی کی وضاحت

Posted On: 06 AUG 2020 1:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:06  اگست ، 2020:

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سول سروسز امتحان 2019 کے لئے حکومت کے ذریعے فراہم کردہ خالی اسامیوں کیلئے سفارش کردہ امیدواروں کی کم تعداد کے بارے میں کچھ گمراہ کن  اطلاعات گردش کررہی ہیں۔

سول سروسز امتحان کے تحت سروسز/ عہدوں کیلئے تقرری کیلئے کمیشن حکومت ہند کے ذریعے نوٹیفائی کئے گئے  امتحانات کے ضوابط کی سختی سے  پابندی کرتا ہے۔ اس کے ذریعے وضاحت کی جاتی ہے کہ سول سروسز امتحان 2019 کیلئے 927 خالی اسامیوں کے لئے کمیشن نے پہلے 829 امیدواروں کے نتائج جاری کیے ہیں اور کمیشن نے سول سروسز امتحان ضوابط 2020 کے ضابطہ 16(4) اور (5) کے مطابق ریزرو امیدواروں کی ایک فہرست بھی تیار رکھی ہے۔

دہائیوں سے یہ ایک معیاری طریقہ کار رہا ہے تاکہ ریزرو زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں جن کاانتخاب  عام معیارات کے مطابق کیا جاتا ہے، وہ اگر اپنے ریزرو اسٹیٹس کی بنیاد پر سروسز اور کیڈر کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے لئے اگر سودمند ہے تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خالی نشستوں کو ریزرو امیدواروں کی فہرست سے پُر کیا جاسکتا ہے۔ ریزرو لسٹ میں مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی بھی مناسب تعداد ہوتی ہے تاکہ عام معیارات سے منتخب ہونے والے مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے ذریعے ترجیحات کے تعین کے بعد خالی نشستوں کو پُر کیا جاسکے۔ یو پی ایس سی کو سول سروسز امتحانات ضوابط 2019 کے ضابطہ 16(5) کے مطابق ترجیحات کے مکمل ہونے کے عمل تک ریزرو لسٹ کو پوشیدہ رکھنے کااختیار حاصل ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4369



(Release ID: 1643957) Visitor Counter : 196