نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن نے اے ٹی ایل ٹِنکرنگ میراتھن، 2019 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا


اس اولوالعزم پہل کا مقصد نوجوان طلبہ کو اختراعات کیلئےحوصلہ افزائی کرناہے

Posted On: 05 AUG 2020 6:26PM by PIB Delhi

نئی دلی، 6، اگست، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ملک بھر میں قائم 5،000 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیبس میں ہوئے اپنے اہم ترین قومی سالانہ اختراعی میراتھن چیلنج، اے ٹی ایل ٹنکرنگ میراتھن، 20219 کے نتائج کااعلان کیا اور میراتھن کے 150 فاتحین کے ناموں کو پیش کیا۔ اس سال، اے آئی ایم نے مائی گاؤ، کے ساتھ شراکت داری میں، مائی گاؤ کے انوویٹیو پلیٹ فارم پر چیلنج کا انعقاد کیا تھا۔

اس سال کے میراتھن کو ‘‘ تحقیق، افکار، اختراع، نفاذ-سب کی بہتری  کیلئے یادگاری اختراعات’’کے مرکزی موضوع کے ساتھ بذات خود طلبہ نے ہی اسے منفرد انداز سے ڈیزائن کیا تھا۔ چیلنج کے مرحلہ-1 میں طلبہ کے ذریعے اپنے گردونواح سے سامنے آنے والے مسائل کو شامل کیا گیاتھا۔ پہلے مرحلے میں، 4،300 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئیں۔ مرحلہ -2 میں شامل کئے گئے مسائل پر رائے شماری کرائی گئی۔اس ضمن میں 5000 سے زیادہ ووٹ ملے اور طلبہ نے اُن مسائل کو شامل کیا، جن کی گونج اپنے اطراف میں زیادہ ہوتی ہے۔

مرحلہ -1، اور مرحلہ-2، کی بنیاد پر 4 مختلف مسائل کو شامل کیا گیا، جو اس طرح ہیں: پائیدار ماحولیات اور عدل کا قیام،  نتائج پر مبنی  معیاری تعلیم کو یقینی بنانا، صحت اور صاف صفائی کو افزوں کرنا، شمولیت اور مساوات کو یقینی بنانا۔طلبہ نے مذکورہ  4 مسائل والے دائرہ کار میں سے  اپنی پسند کی ایک یا زیادہ کمیونٹی مسائل کی پہچان کی  اور عمل پذیر پروٹوٹائپ یا کم از کم  مناسب پروڈکٹ کے طورپر اختراعی حل تیار کئے۔

مسائل کے حل کے آخری مرحلے میں ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے طلبہ سے 1،191 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے۔ ایک مضبوط تخمینے کے عمل کے بعد ٹاپ  150 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔ 42فیصد فاتح ٹیم دیہی علاقوں سے اور 57فیصد سرکاری اسکولوں سے ہیں۔ تقریبا45 فیصد فاتح ٹیم لڑکیوں پر مشتمل ہے۔

فاتح ٹیموں کو، ان کے اختراعی حل کو اگلے مرحلے میں لے جانے میں مدد کیلئے متعدد انعامات اور مختلف قومی سطح کے پلیٹ فارمس پر انہیں اسے پیش کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

سرکاری اورنجی شعبوں سے متعلق اے آئی ایم شراکت داروں  پر مشتمل  حاضری والے ممتاز پینلسٹوں نے ورچوول رنگارنگ پروگرام میں  اول 150 ٹیموں کے ناموں کا اعلان کیا ۔ پروگرام میں مائی گاؤ کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ، آئی بی ایم انڈیا (جنوبی ایشیا) کے جنرل مینیجر اور آئی بی ایم انڈیا کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب سندیپ پٹیل، ڈیل ٹیکنالوجی کے نائب صدر (آر اینڈ ڈی)، جناب بی رودر منی، اڈاب انڈیا کے وائس پریسیڈنٹ (کریٹیو کلاؤڈ پروڈکٹ)، جناب شان مُگھ نٹراجن، اے آئی سی ، اے ایل ای اے پی وی-ہب کی چیئرپرسن محترمہ کے رما دیوی اور اے آئی سی امرتا ٹی بی آئی کے سی ای  او جناب اسنیہل شیٹی موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر آر رمن نے کہا ‘‘ اے ٹی ایل ٹنکرنگ میراتھن پروگرام، اے ٹی ایل طلبہ کے درمیان انتہائی مقبول ہو گیا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی پروازفکر ، قوت متخیلہ پر کام کرنے کا منفرد موقع ملتا ہے۔ اس سال ایک مختلف زاویہ  اپنایا گیا ہے، جہاں ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ نسل خود سوچے اور مسائل کا حل تلاش کرے۔

انہوں نے کہا ‘‘ آپ کے اختراعی سفر کا ابھی آغاز ہے۔ آپ نے ضروری تحقیق کی ہے، آپ نےغورو فکر کیا ہے، آپ نے ایک اختراع کی تخلیق کی ہے۔ اب اس اختراع کو مارکٹ کے لئے تیار مصنوعات میں تبدیل کرنے کا سفر شروع ہوتا ہے۔ ہم آپ میں سے ہر ایک کی تعریف کرتے ہیں اور مقابلہ جیتنے یا نہیں جیتنے کی پرواہ کئے بغیر آگے کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں’’۔

سبھی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ سب کچھ مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں کے ساتھ آپسی تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری، ٹاپ 150 ٹیموں کو اختراع اور صنعت کےابتدائی مرحلے میں لے جانے کا موقع دینے میں اے آئی ایم، نیتی آیوگ کی مدد کرے گی۔

فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے مائی گاؤ کے سی ای او ابھیشیک سنگھ نے کہا ‘‘ یہ صرف میراتھن جیتنے کا معاملہ نہیں ہے۔ ایک میراتھن میں دوڑ بھی ، جیتنے کے برابر ہی اہمیت رکھتی ہے۔میں ان سبھی لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہتاہوں، جنہوں نے آئیڈیاز جمع کرنے، ووٹنگ اور میراتھن کے سبھی مرحلوں میں اپنا تعاون دیا ہے۔ میں ایسے عظیم کام کے لئے اے آئی ایم کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس میراتھن کا ہر قدم ملک میں اختراع کے کلچر کے قیام کے لئے اہم تھا۔’’

فاتح ٹیموں کو اے آئی ایم شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں ان کے پروٹوٹائپ کو عمل میں لانے کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔ ان میں اٹل اِنکیوبیشن سنٹر کا اسٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام، آئی بی ایم کا طلبہ انٹرن شپ پروگرام، اڈاب کا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شامل ہے۔اس کے علاوہ، طالبات کی فاتح ٹیموں کو خصوصی طور پر ڈیل ٹیکنالوجی کی قیادت میں اپنے آئیڈیاز کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No.4348



(Release ID: 1643719) Visitor Counter : 158