وزارت سیاحت
سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے سودیش درشن اسکیم کے تحت میزورم میں عالمی سطح کے ‘‘تھینزول گولف ریسارٹ’’ پروجیکٹ کاافتتاح کیا
Posted On:
04 AUG 2020 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی:04 اگست ، 2020:
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نےآج نئی دہلی میں میزورم وزیر سیاحت جناب رابرٹ روماویہ رائتے کی موجودگی میں حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت نافذ کیے جانے والے ‘‘تھینزول گولف ریسارٹ’’ کا ورچوول طریقے سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر میزورم حکومت کے سیاحت کے محکمے کی کمشنراور سکریٹری محترمہ ایستھر لال رواتکیمی بھی موجود تھیں۔
سودیش درشن کے تحت اس پروجیکٹ کو شمال مشرقی علاقوں کے لئے ‘‘نیوایکوٹورازم اینٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ’’ کے تحت 92.25 کروڑ روپئے کی منظور شدہ رقم کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے 64.48کروڑ روپئے کی رقم تھینزول اور گولف کورس کے مختلف اجزا کے لئے مختص کی گئی ہے۔
ہندوستان میں گولف سیاحت کے کافی امکانات ہیں کیونکہ زیادہ تر ملکوں کےمقابلے میں یہاں آب وہوا کی صورتحال زیادہ موافق ہے۔ ملک کے لینڈ اسکیپ مناظر اور غیرمعمولی ہاسپٹلٹی خدمات بھی ہندوستان میں گولف سیاحت کااچھا تجربہ کراتی ہے۔ آج ہندوستان میں 230 سے زیادہ گولف کورس ہیں۔ وزارت سیاحت ملک میں گولف کورس سیاحت کی ترقی اور اسے بڑھاوا دینے کیلئے سرگرم کوشش کررہی ہے۔ ہندوستان میں بین الاقوامی معیار کے کئی گولف کورس ہیں، ہندوستان میں منعقد ہونے والے گولف مقابلے گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کو بھی راغب کرتے ہیں۔ گولف سیاحت میں بڑھتی دلچسپی کیلئے وزارت سیاحت ہندوستان میں گولف سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک جامع اور مربوط فریم ورک تیار کررہی ہے جو بین الاقوامی اور گھریلو دونوں طرح کے سیاحوں کو راغب کریں گے۔
تھینزول میں گولف کورس کو کنیڈا کی سب سےبڑی گولف کورس آرکٹیکچر کمپنی گراہم کُک اینڈ ایسوسی ایٹس کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ کُل 105 ایکڑ کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جس میں 75 ایکڑ کھیل علاقے ہیں۔ اس میں 18 ہول گولف کورس اور امریکہ کی کمپنی رین برڈ کے ذریعے لگائے گئے خودکار اسپرنکلرسینچائی نظام بھی ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔30 ایکولاگ ہٹس، کیفیٹیریا، اوپن ایئرفوڈ کورٹ ریسپشن ایریا اور ویٹنگ لان بھی ہیں۔ انہیں سائبیریائی پائن ووڈ سے بنایا گیا ہے۔ ان کے اندر رکھے گئے فرنیچر عالمی معیار کے ہیں۔
تھینزول والے گولف کورس دیگر گولف کورس کے مقابلے میں اس لئے بہتر ہے کہ یہاں گولف کھیل کا لطف اٹھانے کیلئے معیاری عالمی معیار کی سہولتیں مناسب قیمتوں پر دستیاب کرائی گئی ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:4317
(Release ID: 1643454)
Visitor Counter : 236