بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی گروپ نے جولائی کے مہینے میں مجموعی بجلی پیداوار میں 13.13فیصد کااضافہ حاصل کیا

Posted On: 04 AUG 2020 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04  اگست ، 2020:

این ٹی پی سی گروپ کی ماہانہ بجلی پیداوار جون 2020 کے 23.5 بلین یونٹ کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں 13.3 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 26.73 بلین یونٹ ہوگئی۔

این ٹی پی لمیٹیڈ کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کی کوئلہ  سے چلنےوالی بجلی اکائیوں نے جولائی 2019 کے 20.74 بلین یونٹ کے مقابلےمیں جولائی 2020 میں 21.89 بلین یونٹ بجلی کی پیداوار سالانہ بنیاد پر 5.6فیصد کا اضافہ درج کیا۔چھتیس گڑھ کے کوربا میں واقع این ٹی پی سی کی اکائی (2600 میگاواٹ) نے جولائی 2020 کے دوران اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا100فیصد اوسط پیداوار حاصل کی۔

62910 میگاواٹ کی کُل تنصیب شدہ صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 24 کوئلہ، 7 گیس/سیال ایندھن، ایک ہائیڈرو اور 13قابل تجدید توانائی سے چلنےوالے بجلی گھروں کے علاوہ  25 ذیلی اور جے وی بجلی گھر ہیں۔ کُل ملاکر ان کی تعداد 70 ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4316



(Release ID: 1643452) Visitor Counter : 150