وزارت دفاع
وزارت دفاع نے عوامی شکایات کے پیش گویانہ تجزیہ کے لئے آئی آئی ٹی کارنپور اور اے آر پی جی کے محکمے کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
04 AUG 2020 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اگست 2020، آج وزارت دفاع کے محکمہ دفاع ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کانپور (آئی آئی ٹی کے) نے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی کے محکمے،خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ دونوں وزرا نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کے سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس مفاہمت نامے کے مطابق آئی آئی ٹی کانپور کو وزارت دفاع سے متعلق ویب پر مبنی عوامی شکایات کے حل اور مانیٹرنگ کے سینٹرلائز سسٹم (سی جی پی آر اے ایم ایس) پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کا تحقیقی اور پیش گویانہ تجزیہ کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) تکنیک تیار کرنی ہے۔ ویب پر مبنی سی جی پی آر اے ایم ایس پورٹل پر ڈاٹا کی تحویل اور عوامی شکایات پر پالیسی پہل کے بارے میں ڈی اے آر پی جی حکومت ہند نوڈل محکمہ ہے جو کہ آئی آئی ٹی کانپور کو تجزیئے کی سہولت فراہم کرانے کے لئے وزارت دفاع سے متعلق عوامی شکایات پر ڈاٹا ڈمپ فراہم کرائے گا۔
اس پروجیکٹ سے وزارت دفاع کو شکایات کی وجہ اور نوعیت شناخت کرنے میں مدد ملنے اور جہاں کہیں ضرورت ہو منظم تبدیلی لانے اور پالیسی مداخلت کی توقع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U- 4315
(Release ID: 1643421)
Visitor Counter : 211