ریلوے کی وزارت
ریلویز کی وزارت نے پہلی بار ورچوول پلیٹ فارم پر سبھی زون / ڈویزنوں/ پیداواری اکائیوں کو آپس میں جوڑ کر 2320 افسران کیلئے ورچوول ریٹائرمنٹ تقریب کاانعقاد کیا
ریلوے اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ریلوے کے لئے مخصوص خدمات اور بیش قیمتی تعاون دینے کیلئے سبکدوش افسران کی تعریف کی
سبکدوش ہونے والے افسران سے گزارش کی گئی کہ وہ مسلسل ایسے کام کرتے رہیں جن سے سماج بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل کرے اور ملک کی تعمیر کاعمل مزیدآگے بڑھے
سبکدوش ہونے والے افسران نے اس تقریب میں حصہ لینے اور اسے یادگار بنانے کیلئے جناب پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
02 AUG 2020 12:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی:02 اگست ، 2020:
ریلویز کی وزارت نے اپنی نوعیت کی پہلی تقریب میں 31 جولائی 2020 کو پیرانہ سالی کے سبب سبکدوش ہوئے ہندوستانی ریلوے کے افسران / ملازمین کیلئے ایک ورچوول ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ ایک ایسا مخصوص انعقاد تھا جس میں سبھی زون / ڈویزنوں / پیداواری اکائیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر افسران اورملازمین کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ ہندوستانی ریلویز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریلوے کے وزیر نے 31 جولائی 2020 کو سبکدوش ہوئے سبھی 2320 افسران / ملازمین کےساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب میں ریلویز اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل، ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی آنگڑی ، ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب ششانت کمار مشر اور ریلوے کے اعلیٰ افسران نے حصہ لیا۔
اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے کہا ‘‘یہ خوشی اور غم کا دن ہے،یہ خوشی کاموقع اسلئے ہے کیونکہ ان افسران نے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر مختلف فرائض کی ادائیگی کیلئے طویل مدت تک اپنی خدمات دی ہیں۔ ریلوے کو بہتر ریلوے بنانے میں آپ کے تعاون اور مستقبل کیلئے ریلوے کو تیار کرنے میں آپ کے رول کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ پچھلے کچھ برسوں میں ریلوے نے اپنے کام کے انداز میں قابل ذکر اصلاحات کو پیش کیا ہے۔
کووڈ کے عہد میں مال گاڑیوں، پارسل گاڑیوں، شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلاگیا۔ ریلوے نے وبا کے دوران ملک کی خدمت کیلئے اپنی جانب سے بہترین کوشش کی ہے۔ ریل ملازمین دراصل کورونا جانبازوں سے کم تر نہیں ہیں۔ میں کووڈ کے خلاف لڑائی کے دوران بہترین کوشش کرنے کیلئے ملازمین کی تعریف کرتاہوں’’۔
جناب گوئل نے کہا کہ یہ سبکدوشی حقیقت میں کسی کی بھی زندگی کے سفر میں ایک وسطی یا بیچ کااسٹیشن ہے اس سفر کے بعد کا آدھا حصہ دلچسپ ہوسکتا ہے شرط یہ ہے کہ کوئی ملک کیلئے کچھ بہتر کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور مکمل تبدیلی لانے میں پیش رو بن جاتا ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی میں کچھ وقت بچائیں اور اپنی زندگی حاصل اپنے تجربات کااستعمال ملک و قوم کی خدمت میں کریں تو ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔ ہم اگلی نسل کو بہتر طریقے سے تحریک دے سکتے ہیں اور انہیں بہترملک وراثت میں دے سکتےہیں۔
انہوں نے ایک چھوٹے سے کام ‘‘سوچھتا’’ کاذکر کیاجس کے نتیجے میں یکسر تبدیلی آئی۔ انہوں نے سبکدوش ہوئے لوگوں سے بارش کے پانی کو بچانے، گیلے فضلات سے کھاد تیار کرنے، کسانوں کی فصل پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ترین طریقے سوچنے جیسے کام مسلسل کرتے رہنے کی گزارش کی جن سے سماج میں واضح طور پر نظر آنے والے بدلاؤ آئیں۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ریلوے سے سبکدوش ہونے والے سبھی افسران / ملازمین کو سرکاری سیکٹر میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے ، وہ حکومت ہند کی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں عام لوگوں کو مطلع اور تعلیم دے سکتے ہیں تاکہ عام آدمی کو فائدہ حاصل ہوسکے اور وہ آتم نربھر بن سکے۔ یہ ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں ایک بڑا تعاون ہوسکتاہے۔
جناب گوئل نے 31 جولائی 2020 کو سبکدوش ہوئے افسران / ملازمین کے بیش قیمتی تعاون کیلئے ان کی تعریف کی اور اس کے ساتھ ہی ان کے آگے کی زندگی اچھی ہونے کی نیک تمنائیں کیں۔
جناب سریش سی آنگڑی نے سبکدوش ہوئے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘‘آپ تمام لوگوں کے درمیان رہنا بیحد خوشی کی بات ہے۔ ریلوے کے ساتھ ساتھ ملک بھی ان خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتا جو ریلوے ملازمین نے انجام دیے ہیں۔ نوجوان ملازمین کو تحریک دینے کیلئے آپ کی صلاح / مشورے کا ہمیشہ استقبال ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو طاقت دے اور ہمیشہ خوشحال رکھے۔ ایک ریلوے ملازم ہمیشہ ایک ریل ملازم ہوتا ہے’’۔
ان افسران اورملازمین نے ریلوے کے وزیر اور ریلوے کے وزیر مملکت کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ریٹائرمنٹ تقریب کو ایک یادگار ریٹائرمنٹ تقریب بنانے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ ریل پریوار کا حصہ بنے رہیں گے۔
کُل 2320 افسران / ملازمین ہندوستانی ریلوے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:4303
(Release ID: 1643270)
Visitor Counter : 248