صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے نرسوں کے ساتھ رکشابندھن منایا

Posted On: 03 AUG 2020 2:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم اگست  : صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ نے آج راشٹرپتی بھون میں رکشابندھن کا تہوارنرسنگ کی ارکان کے ساتھ منایا۔ جن خواتین نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اورانھیں راکھی کی مبارکباد دی ان میں تربیت یافتہ نرسوں کی بھارتی انجمن ، ملٹری نرسنگ سروس اورصدرکی اسٹیٹ کلینک کے نمائندے شامل تھے ۔

مختصربات چیت کے دوران نرسوں نے صدرجمہوریہ کو راکھی پیش کی اورکووڈ ۔19کی وباء سے نمٹنے میں اپنے تجربات بیان کئے ۔ صدرجمہوریہ نے ان کی عزت افزائی کی اورانھیں نجات دہندہ قراردیاجو نہ صرف لوگوں کی زندگی بچارہی ہیں بلکہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے خود اپنی زندگی داو پرلگارہی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ  اپنے فرائض کے تئیں جس طرح کے عہدسے نرسوں کے احترام میں اضافہ ہواہے جو کووڈ کے صف اول  کے جانبازوں کارول اداکررہی ہیں ۔

صدرجمہوریہ نے یہ کہتے ہوئے کہ رکشابندھن کے تہوارپربہنیں کسی بھی مشکل سے محفوظ رکھنے کے لئے بھائیوں کا تحفظ حاصل کرتی ہیں ، کہاکہ نرسوں کے معاملے میں ایسا ہے کہ وہ اپنے عہداور مثالی کام کے ذریعہ اپنے بھائیوں کی مدد کررہی ہیں اورتمام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہیں ۔ ملٹری نرسنگ سروس کی دوارکان کا حوالہ دیتے ہوئے ،جو مریضوں کی دیکھ بھال کرتےہوئے کووڈ ۔ 19سے متاثرہوگئی تھیں لیکن صحتیاب ہونے کے بعد انھوں نے نئے عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داری پھرسنبھال لی تھی ، صدرجمہوریہ نے عالمی وباءکے دوران ہم وطنوں کی خدمت کے لئے تمام نرسنگ کے عملے کے محنت اورسنجیدہ کوششوں کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے رکشابندھن کے موقع پر تمام نرسنگھ برادری کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس سے پہلے ، جب انھوں نے کووڈ ۔19کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کئے ہرنرس نے اپنی الگ کہانی سنائی لیکن وہ سبھی اس بات پرمتفق تھیں کہ کووڈ ۔19کے مریضوں کو اس بیماری سے متعلق غلط تاثر کی وجہ سے شدید ذہنی دباو کا سامناتھا اورانھیں طبی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ صلاح مشورے کی بھی ضرورت تھی ۔ صدرجمہوریہ نے نرسوں کی باتوں کو غورسے سنااورملک کی مثالی خدمات کے لئے انھیں مبارکباد دی ۔

*******

( م ن  ۔وا۔  ع آ)

U-4310



(Release ID: 1643163) Visitor Counter : 135