نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

خاندانی نظام اور اقدار پر زورثقافت کی منفرد خصوصیت:نائب صدر جمہوریہ


تیوہار خاندانی اقدار کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ میں اہم رول ادا کرتے ہیں:نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 03 AUG 2020 1:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 03 اگست۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب  وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ خاندانی نظام اور اقدار پر زور بھارتی ثقافت کی ایک منفرد خصوصیت ہے اور تیوہار ان اقدار کا تحفظ کرنے اور انہیں فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتےہیں۔

رکھشا بندھن کے موقع پرایک فیس بک پوسٹ نے نائب صدرجمہوریہ نے تمام بہنواور بھائیوں کے لئے اسے ایک خاص دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع بھائی بہنو کے درمیان رشتوں کی تجدید اور انہیں مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔

ہمارے تیوہاروں کی اہمیت اور تاریخی امتیاز کے بارے میں نوجوان نسلوں کو مطلع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں اس طرح کے تیوہاروں کی درست اقدار اور ان کی اخلاقیات کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے گی۔

رامائن کی مثالیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عہد قدیم سے ہی ان خاندانی اقدار کو محفوظ رکھا گیا ہے اور قصوں اور کہانیوں و سماجی رسم ورواج اور تیوہاروں کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے۔بھارت کا عالمی سطح پر معروف  مشترکہ خاندانی نظام نہ صرف اقدار  اور دانائی کی ایک نسل  سے دوسری نسل میں منتقلی کو یقینی بناتا ہے بلکہ اس کے ارکان کو سماجی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا نظام ہے جو محبت، احترام، قربانی اور فرائض سے پرورش پاتا ہے۔

انسانوں کے درمیان  خصوصی تعلقات پر بنائے جانے والے کئے ہندوستانی تیوہاروں جیسے کروا چوتھ،اہوئ اشٹمی،پوروپورنیما وغیرہ کی مثال پیش کرتے ہوئے نائب صدرنے کہا کہ اس سال رکھشا بندھن ایسے موقع پر آئی ہے۔جبکہ بھارت پوری دنیا کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی وسیع طور پر زندگی اور روزگار کو متاثر کرنے کے علاوہ اس وائرس نے بہت سے تیوہاروں کی تقریب پر بھی اثر ڈالا ہے۔

اپنے چاہنے والوں کے تحفظ اور وائرس کو ہرانے کے لئے خاندانی اور سماجی اجتماعات سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا احتیاط سے کام کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اس عالمی وباء نے ہماری رنگا رنگ تقریبات پر فی الحال روک لگانے پر مجبور کردیا ہے،جناب نائیڈو نے کہا کہ ہمیں متحدہ طریقہ سے وائرس کو ہرانے کے لئے زیادہ عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ اس وقت تک وہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے سمیت حکومت کے ذریعہ جاری کردہ تمام ضابطوں اور رہنماخطوط پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

****

 ( م ن ۔ و س۔رض)

 U- 4307



(Release ID: 1643150) Visitor Counter : 196