وزارت آیوش

آیوش کے وزیرنے قومی آیوش مشن اورآیوش صحت وفلاحی مراکز ( ایچ ڈبلیو سی ) کی کارکردگی کاجائزہ لیا

Posted On: 30 JUL 2020 7:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30جولائی :آیوش کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ،  جناب شری پدیسونائک نے آج سبھی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرأ صحت /آیوش کے ساتھ منعقد ہ  ایک ویبینارکی صدارت کی ،۔ جس میں انھوں نے مرکز کی جانب سے اسپانسرکی جارہی قومی آیوش مشن اسکیم  اورآیوش صحت وبہبود مراکز کے انتظام اورانصرام کا تجزیہ کیا اوراس کاجائزہ لیا۔

اس موقع پرجناب نائک نے قومی آیوش مشن کے لئے کلی طورپروقف ایک ویب پورٹل کا آغازکیاجس کے توسط سے ریاستوں کے ذریعہ اپنے سالانہ منصوبہ عمل ، افادیت کی اسناد ، فطری اور مالی پیش رفت رپورٹ ، ڈی بی ٹی وغیرہ سے متعلق تمام تراطلاعات کو وزارت میں آن لائن طریقے سے پیش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ آیوش کی وزارت کی اس پہل سے حکومت ہند کی پالیسی کے مطابق آئی ٹی متبادلوں کا استعمال کرتے ہوئے کام کاج میں شفافیت لانے اورایز آف گوئنگ بزنس کی سمت میں کام کیاجارہاہے ۔ وزیرموصوف نے آیوش صحت اوربہبود مراکز کے قیام کے انتظام اورانصرام سے متعلق رہنماخطوط سمیت 4اشاعتوں کا بھی اجرأ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHBY.jpg
اس ویبنارمیں ، 15ریاستوں کے صحت /آیوش وزرأ نے آیوش صحت و بہبود مراکز کے انتظام اور انصرام اور اپنی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں قومی آیوش مشن کی ترقی اوراس کےنفاذپراپنے اپنے خیالات کو ساجھاکیا۔ صحت /آیوش وزراء نے ، آیوش صحت بہبودی  مراکز کو شروع کرنے اور قومی آیوش مشن کے تحت  منظورشدہ سرگرمیوں کے لئے اہم پیش رفت حاصل کرنے کی سمت میں اپنا مکمل تعاون کرنے کی بھی بات کہی۔

ویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شری پدیسونائک نے صحت اور آیوش وزراء سے گذارش کی کہ وہ ملک کے شہریوں کے لئے ابتدائی صحت خدمات تقسیم نظام کو معقول طریقے سے استحکام فراہم کرنے اور ضرورت مند افراد تک آیوش صحت نگہداشت خدمات کی توسیع کرنے کے لئے ، آیوش صحت اوربہبودی مراکز کا جلد ازجلد قیام میں عمل میں لانے اورانھیں چلانے اوران کے انتظام اورانصرام پراپنی توجہ مرکوز کریں ۔ انھوں نے قومی آیوش مشن اورآیوش صحت بہبودی مراکز کے تحت منظورشدہ سرگرمیوں اورامور کو تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے تقاضوں کو بھی اجاگرکیا تاکہ عوام الناس اس مراکز سے استفادہ کرسکیں ۔ اس ویبنار میں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزراء صحت /آیوش کے شانہ بہ شانہ صحت /آیوش وزارتوں کے پرنسپل سکریٹری حضرات ، سکریٹری حضرات ، کمشنر حضرات /ڈائرکٹرحضرات  نے بھی شرکت کی ۔

 اس موقع پر آیوش کے سکریٹری وید راجش کٹوچانے کہاکہ آیوش صحت اوربہبودی مراکز کے پاس انسانی صحت کی سمت میں آیوش طریقے کے لئے اپنی اثرانگیزی کو قائم کرنے کا ایک سنہراموقع ہے ۔ انھوں نے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے جاری کی جانے والی رقم کا وقت پراستعمال کرنے پرزوردیا۔ آیوش محکمے میں جوائنٹ سکریٹری ، جناب روشن جگی نے قومی آیوش مشن اور آیوش صحت وبہبود مراکز کے سلسلے میں جانکاری فراہم کی اورسبھی ریاستوں /مراکز کے زیرانتظام علاقوں سے گذارش کی کہ وہ آیوش صحت وبہبود مراکز کا نفاذ فراہم کئے گئے وقت پرکریں ۔
 

 

**************

( م ن  ۔۔  ع آ)

U-4259



(Release ID: 1642571) Visitor Counter : 170