کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے آتم نربھربھارت کے لئے کاروبارمیں آسانی کے بارے میں سی آئی آئی کی قومی ڈیجیٹل کانفرنس کا افتتاح کیا


جناب پیوش گوئل نے کہاکہ کامرس کی وزارت این ای آئی ایس معاملے کے جلد حل کے لئے کام کررہی ہے

Posted On: 30 JUL 2020 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30جولائی : کامرس وصنعت کے  مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے آج کہاہے کہ حکومت پالیسی کو آسان بنانے کے لئے عہد بستہ ہے ۔ اورانھوں نے اس سلسلے میں صنعت کے رد عمل اورتعاون کے لئے کہا۔ آج آتم نربھربھارت کے لئے کاروبار میں آسانی ک ےموضوع پر سی آئی آئی کی قومی ڈئجیٹل کا نفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرموصوف نے اس بات پرزوردیاکہ صنعتی منظوریوں کے لئے سنگل ونڈونظام جلد ہی شروع کیاجائے گا۔ انھوں نے صعنت اورحکومت ، دونوں پرزوردیاکہ وہ ساجھیداروں کے طورپر کام کریں اورصعنت پرزوردیاکہ وہ ٹیکس کی چوری کرنے والوں اورضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت کی مدد کرنے میں سرگرم رول اداکرے ۔

کووڈ  کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئ ےوزیرموصوف نے کہاکہ ملک میں معیشت پھربحال ہورہی ہے اوربندشیں عارضی تھیں اوراب انھیں ختم کیاجارہاہے ۔ انھوں نے اس بات کو اجاگرکیاکہ کووڈ بحران کے دوران ملک کے سروس سیکٹرنے عالمی صارفین کے لئے اپنی خدمات جاری رکھی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی برآمدات پچھلے سال کی سطح پرتقریبا 88فیصد ہیں اور درآمدات پچھلے کی اسی مدت کی تقریبا 75فیصد پر پہنچ گئی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کاروباربحال ہورہاہے اوروینٹی لیٹرپربرآمدکرنے کی پابندیاں جلد ہی ختم کردی جائیں گی ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز مزدوروں کے لئے آسان قوانین لینڈ بینک پورٹل کے لانچ اورسرمایہ کاری کے لئے ایک ہی ونڈوسے منظوری کے لئے ریاستوں کے ساتھ کام کررہاہے ۔

برآمدات کے لئے ترغیبی اسکیم ۔ مرچنڈائز ایکسپورٹ فرام انڈیااسکیم ، ( ایم ای آئی ایس ) کے بارے میں جناب گوئل نے کہا کہ حکومت اس کو جلد حل کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور ایک ایسا طریقہ تلاش کرلے گی جس سے برآمدات پراثرنہ پڑے ۔ وزیرموصوف نے مزید کہاکہ ہم متعلقہ  حکام کے ساتھ مذاکرات کررہ ےہیں ۔ ایم ای آئی ایس کہیں نہیں جارہی ہے ۔ یہ رقم کی دستیابی کا معاملہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم ایک جلد حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ہرایک کے لئے مفید ہو۔

وزیرموصوف نے یہ بھی کہاکہ خزانہ کی وزارت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے فائنانس کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کررہی ہے اور بینکوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نظام میں نقد رقم کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ان کی وزارت نے خاص طورپر زوردینے کے لئے 20صنعتی سیکٹروں کی نشاندہی کی ہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ حکومت فرسودہ قوانین کو ختم کرنے کے لئے کام کررہی ہے ۔

صنعت کی مدد کے لئے لچک دارلیبر قوانین کی ضرورت کے بارے میں جناب گوئل نے کہاکہ مرکز 16ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اوراسے ان کی طرف  سے تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے نظریات کو یکساں بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس بات کو دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ریاستیں لیبرقوانین کاحک

کے ماحولیاتی نظام کو آسانی سے نافذکرسکتی ہیں ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ بھارت میں صنعتوں کے لئے آراضی کی دستیابی پرتشویش بھی بنیاد ہے کیونکہ ہزاروں ہیکٹرآراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز ریاستوں کے پاس دستیاب لینڈ بینک کا لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے اوروہ لینڈ بینک پورٹل قائم کرے گی ۔ 6ریاستوں نے اس سلسلے میں پہلے ہی اعداد وشمار فراہم کردیئے ہیں ۔

سرمایہ کاری کے لئے واحد ونڈونظام کی تجویز کے بارے میں وزیرموصوف نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ تمام اچھے طریقہ کارکو ایک پلیٹ فارم پرلے آئے اور واحد ونڈو کاطریقہ کار ان میں سے ایک ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان کی ٹیم ریاستی محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ واحد ونڈو کے کام میں تیزی لانے کو یقینی بنایاجاسکے ۔

***************

 ( م ن  ۔۔  ع آ)

U-4262


(Release ID: 1642566) Visitor Counter : 165