وزارت آیوش

اے آئی آئی اے نے  کووڈ ۔19مریضوں کی ‘مفت جانچ اور علاج ’ شروع کیا

Posted On: 30 JUL 2020 12:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30جولائی :مرکزی آیوش وزیرجناب شری پدیسونائک  کے اعلان کو پیش نظررکھتے ہوئے آل انڈیا انسٹی آف آیوروید ( اے آئی آئی اے ) ، نئی دہلی نے حال ہی میں اپنے کووڈ ۔ 19ہیلتھ سینٹر( سی ایچ سی ) میں مریضوں کو مفت یا بلامعاوضہ کے تجربہ اور علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردیاہے ۔

جناب نائک نے 28جولائی ، 2020کو سی ایچ سی کا دورہ کیا، تاکہ کووڈ ۔ 19کے مریضوں کے علاج کے لئے اس مرکز میں کئے گئے  انتظام کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اس دوران وزیرمحترم نے اعلان کیاکہ سی ایچ سی سبھی مریضوں کوبلامعاوضے جانچ اور علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ انھوں نے سی ایچ سی کی انٹنسیوکیئریونٹ ( آئی سی یو) کا بھی افتتاح کیا جو وینٹی لیٹر سہولت اور آئی سی یو کی دیگر سبھی معیاری سہولتوں سے مرکب ہے ۔

یہی نہیں ، اے آئی آئی اے کو بھی دہلی سرکار ذریعہ کووڈ ۔ 19جانچ مرکز ( آرٹی ۔ پی سی آراور ریپڈ اینٹی گن ٹیسٹنگ ) کے طورپر تعینات کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ ، عوام کے ذریعہ ٹیلی فون کے ذریعہ پوچھے جانے والے کووڈ ۔ 19سے متعلقہ سوالوں کا سٹیک جواب دینے کے لئے اے آئی آئی اے میں ایک ‘کووڈ کال سینٹر’قائم کیاگیاہے ۔

آیوش وزارت کے زیراہتمام تدارکی اور معالجاتی یا امراض سے نجات دینے والی صحتی خدمات اور اشوگندھا، نیم ، کلامیگھ ، گلئے جیسے تحقیقی شعبوں میں اس ادارے کا اہم کردارہے ۔

آیوش کے وزیرنے آیوش وزارت کے احکامات کے تحت دہیلی پولیس کے 80000اہلکاروں کے لئے شروع کئے گئے امراض نے نجات دینے والے پروگرام ‘آیورکشا’ کی بھی سراہنا کی ۔ کووڈ ۔19کے خلاف  جنگ میں صفحہ اول کے جانباز ہونے کے ناطے دہلی پولیس کو ‘آیورکشا’ کٹ دی جارہی ہے ، تاکہ اس مہاماری کے خلاف روک تھام کی قوت اور زندگی کی اہمیت یا سطح کو بہترکیاجاسکے ۔ آیورکشا کٹ میں  سنش منی وٹی ( گلوئے سے تیار) آیوش کاڑا اور ناک میں لگانے کے لئے انوتیل شامل ہے ۔ اب تک 158454 آیورکشا کٹ دومرحلوں میں تقسیم کی گئی ہے ، جب کہ مربوط نفاذ 90فیصد سے بھی زیادہ رہاہے ۔ بھارت کی عوامی صحت فاونڈیشن ( پی ایچ ایف آئی )   کی مدد سے دہلی پولیس  اہلکاروں کو فیڈ بیگ کا تجزیہ کیاجارہاہے ۔ اہلکاروں کی جانب سے مثبت ردعمل ظاہرہورہاہے جس میں اندیشے ، حادثے اورعام طورسے اچھا محسوس ہونا اور ہلکی علامات جیسے کہ سردی اورکھانسی میں کمی ہوناشامل ہیں ۔ یہ بھی پایاگیاہے کہ دہلی میں عام آدمی کے رجحانوں کے مقابلے میں کووڈ ۔19سے جڑے مریضوں میں کمی آئی ہے ۔

اے آئی آئی اے کے معائنے کے دوران وزیرموصوف نے ڈاکٹرکی ٹیم کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اس مرکز میں بھرتی مریضوں کی صحت کے بارے میں جانکاریاں لیں ۔ انھوں نے کووڈ ۔ 19صحت مرکز میں موجود سہولتوں  اور آیورویدک دواوں سے کئے جارہے علاج کے نتائج کے بارے میں ان کا ردعمل بھی مانگا۔

وزیرموصوف نے کووڈ ۔ 19مہاماری کے مدنظر اے آئی آئی اے کے ذریعہ فراہم کی جارہی خدمات پراطمینان کا اظہارکیا۔ انھوں نے کہاکہ آیوروید کے اصولوں کی بنیاد پر کووڈ کے مثبت مریضوں کے دیکھ بھال کرنے میں اے آئی آئی اے کی پوری ٹیم کا جو ش ، جذبہ ، حوصلہ اور کوشش قابل تعریف ہے ۔ اے آئی آئی اے پورے بھارت میں کووڈ ۔ 19مریضوں کو ذاتی آیوروید طریقہ  علاج ،  خوراک ، یوگااورآرام تکنیکوں کے ذریعہ سے مربوط نفاذ یا خدمات فراہم کرنے میں اہم کرداراداکررہاہے ۔

 

***************

 

( م ن  ۔۔  ع آ)

(07.202031.)

U-4258



(Release ID: 1642549) Visitor Counter : 168