امور داخلہ کی وزارت

حکومت ہند نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں مہارت کیلئے ‘‘سبھاش چندر بوس آپداپربندھن پُرسکار’’کیلئے نامزدگیاں طلب کیں


ان ایوارڈوں کا اعلان ہر سال 23جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر کیاجاتا ہے

افراد اور اداروں کی نامزدگیاں 31 اگست 2020 تک “www.dmawards.ndma.gov.in” پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں

Posted On: 30 JUL 2020 11:39AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں مہارت کیلئے ‘‘سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پُرسکار’’ کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ سبھا چندر بوس آپداپربندھن پُرسکار کیلئے درخواست کاآن لائن عمل فی الحال جاری ہے۔ افراد اور اداروں کی نامزدگیاں 31 اگست 2020 تک www.dmawards.ndma.gov.in پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ان ایوارڈوں کا اعلان ہر سال 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر کیاجاتا ہے۔

حکومت ہند نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں انفرادی طور پر اور اداروں کے ذریعے کیے گئے بہترین کاموں کا اعتراف کرنے کیلئے  سبھاش چندر بوس آپداپربندھن پُرسکار قائم کیا ہے۔ ان ایوارڈوں کے تحت ایک سرٹیفکیٹ کے علاوہ اداروں کیلئے 51 لاکھ روپئے کا نقد انعام اور انفرادی طور پر بہترین کام انجام دینے والے افراد کو 5 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔

کوئی بھی فرد ایوارڈ کیلئے درخواست دے سکتا ہے، اسی طرح وہ دوسرے کسی فرد یا ادارے کو نامزد کرسکتا ہے۔ نامزد افراد یا ادارے ہندوستان میں آفات کے بندوبست کے کسی بھی شعبے میں مثلاً آفات کی روک تھام، آفات میں کمی، تیاری، بچاؤ کاری، ردعمل، ریلیف ، بازآبادکاری، تحقیق، اختراع یا پیشگی وارننگ کے شعبوں میں کام کرچکے ہوں۔

قدرتی آفات، ہمارے سماج کے تمام طبقوں میں زندگیوں، روزی روٹی اور املاک پر اثراندازہوتے ہیں۔ آفات ملک بھر میں رحم کے جذبے اور بے لوث خدمت کاجذبہ پیداکرتی ہیں۔ قدرتی آفات کے بعد ہمارے سماج کے مختلف طبقے  ایک ساتھ آتے ہیں اور آفات سے متاثرہ افراد کی پریشانیوں کو ختم کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ آفات میں کمی، خطرات میں کمی، مؤثر ردعمل اور بہتر انداز میں بازیابی کے ذریعے زندگیوں کو بچانے کی حکومت کی کوششوں کو معاشرتی تنظیموں بے غرض رضاکاروں، غیرسرکاری تنظیموں، دیانتدار،کارپوریٹ، تعلیمی و تحقیقی اداروں اور افرادکی سخت محنت سے تقویت ملتی ہے۔ بہت سے ادارے اور افراد خاموشی کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن وہ آفات کی روک تھام اور تیاریوں کیلئے مسلسل کوشاں رہتے ہیں تاکہ مستقبل کے قدرتی آفات کے اثرات کو کم کیاجاسکے۔ آفات کے سبب ہونے والی انسانی مشکلات کوکم کرنے کیلئے  مستقبل مزاجی کے ساتھ کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کی کوششوں کااعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4247

 



(Release ID: 1642500) Visitor Counter : 174