وزارت دفاع

وزارت دفاع کے ذریعے نوجوانوں اور لوگوں کے درمیان حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے مائی جی او وی پر ’’آتم نربھر بھارت-سوتنتر بھارت‘‘پر کوئز کا انعقاد

Posted On: 29 JUL 2020 3:09PM by PIB Delhi

آئندہ یوم آزادی تقریبات 2020ء کے حصے کے طورپر ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے تصور کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جارہا ہے۔اس موقع پر نوجوانوں اور لوگوں کے درمیان حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے 29 جولائی-10اگست 2020ء کے دوران مائی جی او وی کے اشتراک سے وزارت دفاع کے ذریعے ’’آتم نر بھر بھارت-سوتنتر بھارت‘‘کے موضوع پر ایک آن لائن کوئز مسابقے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

دس نقد انعامات یعنی اس مسابقے میں پہلا، دوسرا، تیسرا اور سات تشجیعی انعامات درج ذیل ہوں گے۔

  1. پہلا انعام-25000 روپے
  2. دوسرا انعام -15000روپے
  3. تیسرا انعام-10000روپے
  4. تشجیعی انعامات(7)-5000ہزار روپے

چودہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہندوستانی شہری کوئز مسابقے میں حصہ لے سکتے ہیں اور حوصلہ افزا انعامات جیت سکتے ہیں۔مائی جی او وی پورٹل میں درج ذیل لنک https://quiz.mygov.in/quiz/aatmanirbhar-bharat-swatantra-bharat-quiz/پر کوئز دستیاب ہے:

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4222



(Release ID: 1642240) Visitor Counter : 114