وزارت دفاع
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ رافیل طیارے نے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بروقت تقویت فراہم کی ہے
Posted On:
29 JUL 2020 5:34PM by PIB Delhi
آج انبالہ کے فضائیہ اڈے میں جیسے ہی 5 میڈیم ملٹی رول کومبیٹ ایئر کرافٹ(ایم ایم آر سی اے) رافیل جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ اتری۔وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے سلسلے وار ٹوئٹس میں ان جیٹ طیاروں کا یہ کہتے ہوئے خیر مقدم کیا’’طیارے ہندوستانی ایئر اسپیس میں داخل ہوچکے ہیں۔’’انبالہ میں لینڈنگ مبارک ہو‘‘
جناب راجناتھ سنگھ نے باربرداری کو پیشہ ورانہ طورپر انجام دینے پر ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ 17-اسکواڈرون ’’دی گولڈن ایروز‘‘ اپنے مقصد اُڈایم-اجاشرم پر مسلسل پور ااترتا رہے گا۔جناب سنگھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فضائیہ کی مقابلے کی صلاحیت کو بروقت تقویت ملی ہے۔‘‘
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ رافیل کا ہندوستان میں آنا ہماری فوجی تاریخ میں ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ان کثیررول والے لڑاکا طیاروں سے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں میں انقلاب آجائے گا۔
ایئر کرافٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ’’ اس طیارے کے پاس بے حد اچھی پرواز کی صلاحیت ہے اور اس کے ہتھیار راڈار اور دیگر سینسرز نیز الیکٹرونک جنگی صلاحیتیں دنیا میں بہترین ہیں۔ہندوستان میں ان طیاروں کی آمد سے ہندوستانی فضائیہ ملک میں درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے بے حد مضبوط بنائے گا۔‘‘
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کے درست فیصلے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل جیٹ طیارے صرف اس لئے خریدے جاسکے ہیں، کیونکہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے فرانس کے ساتھ بین حکومتی معاہدے کے ذریعے ان طیاروں کو حاصل کرنے کے متعلق درست فیصلہ کیا، جبکہ اس سے پہلے انہیں حاصل کرنے کے طویل عرصے سے زیر التوا کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔‘‘
انہوں نے فرانس کی حکومت، دسالٹ ایوی ایشن اور دیگر فرانسیسی کمپنیوں کا کووڈ وباء کے سبب شدید رکاوٹوں کے باوجود طیاروں اور اس کے ہتھیاروں کی بروقت ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ’’ رافیل جیٹ طیاروں کو اس وقت خریدا گیا جب وہ ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل ضرورتوں کو پوری طرح پورا کررہے ہیں۔ رافیل کی خریداری سے متعلق بے بنیاد الزامات کے پہلے ہی جواب دیا جاچکا ہے اور یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ ‘‘ وزیر دفاع نے مزیدکہا کہ’’اگر کوئی ہندوستانی فضائیہ کی اس نئی صلاحیتوں کے بارے میں فکر مند ہے یا ان پر تنقید کرتا ہے تو یہ وہ لوگ ہیں، جو ہماری علاقائی یکجہتی کو خطرہ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔‘‘
جناب راجناتھ سنگھ نے ہندستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رافیل طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کئے۔
اس سے قبل ہندوستانی بحری جہاز (آئی این ایس) کولکاتہ کے کیپٹن نے بحر ہند میں یہ کہتے ہوئے رافیل ایرو لیڈر کا خیر مقدم کیا۔’’پرشکوہ انداز میں آپ آسمان کو چھوئیں۔‘‘جیسے ہی پانچ رافیل جیٹ طیارے ہندوستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو دو سکھوئی30-ایم کے آئی سپر سونک لڑاکا طیارے ہم رقاب ہوگئے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4221
(Release ID: 1642238)
Visitor Counter : 149