سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بینگلور میں قائم اسٹارٹ اپ نے کووڈ – 19 سے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور خطرے کا جائزہ لینے کے لئے ایک موبائل ایپ تیار کیا ہے
اس نے اسمارٹ فون پروسیسر اور اسمارٹ فون سینسر کی بجلی کو، جسم سے نکلنے والے سگنل کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا
Posted On:
28 JUL 2020 1:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍جولائی، کووڈ -19 سے متاثرہ لوگوں کی بیماری اور ان کو درپیش خطرے کا جلد پتہ لگانے کا ایک نت نیا متبادل اب تیار کرلیا گیا ہے۔ بحران سے لڑنے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے آلات کی ضرورت ہے جو اس بیمار کا جلد پتہ لگائے اور حفظان صحت سے متعلق پیشہ وروں کو درپیش خطرے کو کم سے کم کرسکے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کی طرف سے شروع کی گئی ایک پہل سینٹر فار آگمنٹنگ وار ود کووڈ -19 ہیلتھ کرائسس (سی اے ڈبلیو اے سی ایچ) نے لائیفاز کووڈ اسکور نامی کووڈ خطرے کے جائزے کا پروفائل تیار کرنے کے لئے بینگلور میں قائم اسٹارٹ اپ ایکیولی لیبس کو منتخب کیا گیاہے۔ ایکیولی لیبس کلینکل درجے کے ایک ڈیجیٹل طریقے سے کام کرنے والی بائیو مارکر اسمارٹ فون ٹول ’لائیفاز‘ سے لیس ہے، جو افراد کی اسکریننگ کرتا ہے، بیماری کا جلد پتہ لگاتا ہے، بیماری کی اصل وجہ کا تجزیہ کرتا ہے، فوری طور پر علامات کا جائزہ لیتا ہے اور دیرینہ بیماریوں کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔
سی اے ڈبلیو اے سی ایچ ، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کی چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے بورڈ (این ایس ٹی ای ڈی بی) کی ایک پہل ہے، جو حکومت ہند کے سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے کے ماتحت ہے۔ کووڈ – 19 کی روک تھام اور اسٹارٹ اپ نظریات کے لئے مارکیٹ کے نقطہ نظر سے تیار اختراعات میں مدد دے رہا ہے تاکہ متعلقہ چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔
ڈی ایس ٹی کی مدد سے تیار کی گئی نئی تیکنالوجی سے ایسے افراد کے ممکنہ انفیکشن کا پتہ لگایا جاسکے گا، جن میں کووڈ کی علامتیں بظاہر نہیں ہیں۔ نیز اس طرح کے افراد کو درپیش خطرے کا جائزہ لیا جاسکے گا، جن میں اس بیماری کی علامتیں ہیں، مستقبل میں پیدا ہوسکتی ہیں یا انہیں اس بیماری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
مارچ 2020 میں حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے نے اس ٹیکنالوجی کے ساتھ اشتراک کیا تھا جو کووڈ کے مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔ ایکیولی لیب کو بڑے پیمانے پر یا اجتماعی طور پر ایک طریقہ کار کے لئے کئی مرحلوں کی اسکریننگ کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے بنائے ہوئے لائیفاز کو سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے کی طرف سے 30 لاکھ کی مالی مدد دی گئی ہے اور اب اسے آئی آئی ٹی مدارس ، ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر (ایچ ٹی آئی سی) ، اور مڈ ٹیک ان کیو بیٹر کی طرف سے آن لائن مدد دی جارہی ہے۔
لائیفاز ایک انڈرا ئڈ ایپلی کیشن ہے، جس میں جب کوئی شخص اپنے فون کے پیچھے کے کیمرے میں اپنی شہادت کی انگلی پانچ منٹ کے لئے رکھتا ہے تو اس کی نبض کا مطالعہ کرلیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- اس- ق ر)
U-4210
(Release ID: 1642009)
Visitor Counter : 227