کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعتی منظوری اور کلیئرنس کے لئے جلد ہی سنگل ونڈو نظام قائم ہوجائے گا


حکومت ایک زمین بینک بنانے پر کام کررہی ہے جس کے لئے چھ ریاستوں نے پہلے ہی اپنی منظوری دے دی ہے: پیوش گوئل

ملک کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے جوکھم انعام میٹرکس ہندوستان کے لئے سب سے سازگار: پیوش گوئل

Posted On: 27 JUL 2020 6:20PM by PIB Delhi

حکومت جلد ہی ملک میں صنعت کی کلیئرنس اور منظوری کے لئے ایک سنگل ونڈو نظام تمام کام ایک ہی جگہ سے پورے ہونے، قائم کرنے جارہی ہے۔ ساورن ویلتھ فنڈز غیر ملکی پنشن فنڈز اور دیگر کو ہندوستان میں تجارت اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ لگانے میں سہولت کے لئے ’ایز آف ڈوینگ بزنس ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ یہ ایک حقیقی سنگل ونڈو نظام ہوگا اور اس کے تحت سبھی متعلقہ ریاستی سرکاریں اور مرکزی وزارتوں کو بورڈ میں لایا جارہا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایک اراضی بینک بنانے پر کام کررہی ہے، جس کے لئے چھ ریاستوں نے پہلے ہی اپنی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سرمایہ کار تب تک اپنے آفس سے زمین بینکوں کا پتہ لگانے کے علاوہ ان کی پہچان کر سکیں گے اور زمین رکھنے والی ایجنسیوں کے دفاتر کا دورہ کئے بغیر صنعتوں کے مقام کو حتمی شکل بھی دے سکیں گے۔

صنعت اور سرمایہ کاری کے لئے منظوری کے عمل کو مزید آسان بنانے اور اس میں تیزی لانے کے معاملے میں وزیر موصو ف نے کابینہ کے سکریٹری کی سربراہی میں سکریٹریوں کے ایک بااختیار گروپ قائم کرنے کے کابینہ کے حالیہ فیصلے کا بھی ذکر کیا، تاکہ مختلف صنعتی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے بارے میں فیصلے کیے جاسکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر مرکزی محکمے میں ایک نوڈل افسر مقرر کیاگیا ہے اور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیلز قائم کیے جارہے ہیں، جو مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کے درمیان تال میل بناتے ہوئے ترقیاتی سرمایہ کاری کے لائق پروجیکٹوں میں مدد کرسکیں گے اور اس طرح ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لائق پروجیکٹوں میں ایف ڈی آئی ان فلو اضافہ کرکے کام کو آگے بڑھائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے شروع میں 12 صنعتی سیکٹروں کی شناخت کی تھی اور اس کی توسیع کرتے ہوئے اب اسے 20 تک کیا گیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی اور ملک کو مقابلہ جاتی بننے سے فائدہ ہوگا۔ ان سیکٹروں میں فرنیچر- اسٹینڈرڈ (معیار) کے ساتھ ساتھ خصوصی فرنیچر-ایئرکنڈیشنرس، چمڑا، فٹ ویر وایگرو کیمیکل ، ریڈی ٹو ایٹ فوڈ، اسٹیل، ایلومنیم، تانبا، ٹیکسٹائل ، الیکٹرک وہیکلز، آٹو الات، ٹی وی سیٹ ٹاپ بکسز، سی سی ٹی وی، کھیلوں کا سامان، ایتھونول، مینوفیکچر، بائیو-فیولز اور کھلونے شامل ہیں۔ انہوں ے کہا کہ اتم نربھر بھارت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستان دنیا کے لئے دروازے بند کررہا ہے، بلکہ مواقع کے لئے اپنے دروازوں کو اور زیادہ چوڑا کررہا ہے اور ہندوستانی پروڈکٹس (اشیا) کی کوالٹی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری بھی کررہا ہے، جس سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر پیداوار ہونے سے معیشت کو رفتار ملے گی۔ ہندوستان دنیا میں اور زیادہ طاقتور بنے گا اور زیادہ مقابلہ جاتی بن جائے گا اور بہتر تکنیک اور آلات کا استعمال بڑھے گا۔

صنعت کو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس، روبوٹک اور سبھی دیگر بہترین طور طریقوں کو آزمانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کرنے سے کسی بھی طرح سے لوگوں کی نوکریوں پر اثر نہیں پڑے گا، بلکہ ان کی صلاحیت میں سدھار ہی آئے گا اور اس سے پیداوار بڑھے گی، جس سے اور زیادہ نوکریاں نکلیں گی۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں  بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول تیار کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ سرمایہ کاروں کو پالیسیوں، عمل سازی، ضابطوں کے سلسلے میں پورا تعاون دیا جائے گا اور اب ہر چیز شفاف کھلی اور مساوی ہوگی۔ متوقع سرمایہ کاروں کی کچھ دیگر تشویش کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ مخصوص اقتصادی سیکٹر پر بابا کلیانی رپورٹ پر وزارت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ مزدوروں کے سلسلے میں سدھار کے معاملے پر جناب گوئل نے کہا کہ مزدور اور سرمایہ کاروں کے مفاد کے درمیان ایک توازن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ سرکار نے صحیح  طریقے سے لوگوں کی زندگی پر توجہ دی ہے اور دنیا کے سب سے سخت لاک ڈاؤن میں سے ایک کو نافذ کیا۔ یہ لمبے وقت میں کورونا وبا کے بہتر انتظام میں اہم ثابت ہوا۔ اب ملک روزی روٹی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگی پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور ہم اَن لاک مرحلے میں ہیں۔ اقتصادی سرگرمیاں پہلے سے ہی معمول کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں ترقی کی امید کررہے ہیں۔دنیا نے اس بحران کے وقت میں مودی سرکار کے اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔ ہندوستان لاک ڈاؤن کے دوران صحت کے سیکٹر میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینےمیں ثابت قدم ثابت ہوا ہے، جس کی وجہ بڑی تعداد میں پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹرس کے ملکی پیداوار میں اعتماد سازی کو دیکھا جاسکتا ہے اور اسی کے نتیجے میں آج اتنی بڑی تعداد میں روزانہ کووڈ ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ جوکھم انعام میٹرکس ہندوستان میں سب سے سازگار وسائل میں سے ایک ہے، کیونکہ ملک میں بہتر طرززندگی کی امنگوں کے ساتھ لوگوں کے پاس موبائل کی زندگی سہولت ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے سبھی طرح کی امداد کا یقین دلایا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کی ترقی میں حصہ دار بننے کی دعوت دی۔ میٹنگ میں حصہ لینےوالوں نے ہندوستان میں ایز آف ڈوینگ بزنس کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے کئی تجاویز پیش کیں۔ جناب گوئل نے انہیں یقین دلایا کہ جلد سے جلد اس پر کام کیا جائے گا۔

................

م ن، ح ا، ع ر

28-07-2020

U-4189



(Release ID: 1642008) Visitor Counter : 224