کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی وزیر سدانند گوڑا نے ملک میں زیادہ تعداد میں ڈرگ پارکس اور میڈیکل آلات کے پارکس کے قیام کے لئے اسکیموں کی شروعات کی سمت رہنما خطوط کا اعلان کیا


اس سے اہم  دوا کے سازوسامان اے پی آئی کے پیدوار اور اعلیٰ سطح کے میڈیکل آلات کی تیاری کا راستہ کھلے گا

ریاستوں کی طرف سے زبردست رد عمل حاصل ہوا، مرکزی حکومت نے پرکشش سرمایہ کاری نظام کو یقینی بنانے کے لئے چیلنج بھرے موڈ کو اپنانے کا فیصلہ کیا

ہندوستان دنیا میں دوا سازی  ،آلات کا مرکز بننے کی سمت گامزن

ہندوستان دنیا میں  دواسازی کے مرکز کے اپنے دعوے کو مضبوطی فراہم کرے گا

Posted On: 27 JUL 2020 4:48PM by PIB Delhi

کیمیکلس اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج یہاں ملک میں بڑی تعداد میں ڈرگ، دواؤں اور طبی آلات کے پارک کی گھریلو سطح پر تیار کرنے کو فروغ دینے کے لئے دوا سازی کے محکمے کی چار اسکیموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جہاز رانی اور کیمیکلس اور کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت ، دوا سازی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلہ بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-07-27at16.44.375ZN1.jpeg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور دوا سازی کے سیکٹر میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کی ان کے واضح اپیل کے مطابق ہے۔   اس کے لئے حکومت ہند نے چار اسکیموں کو منظوری دی ہے، جس میں سے دو تھوک دوا ؤں اور طبی آلات پارکوں کے لئے ہے۔ انہوں نے صنعت اور ریاستوں سے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ان اسکیموں میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اکثر دنیا کی فارمیسی کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے اور یہ بات جاری کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے دور میں خاص طور پر سچ ثابت ہوئی ہے۔جب ہندوستان نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی ضرورت مند ملکوں کو زندگی بچانے والی اہم دواؤں کی برآمدات کو جاری رکھا۔  البتہ ان حصولیابیوں کے باوجود یہ تشویش کا معاملہ ہے کہ ہمارا ملک بنیادی خام مٹیریلس جیسے تھوک میں دواؤں کی اہم اسٹارٹنگ میٹریلس، ڈرگ، انٹر میڈیٹس اور ایکٹو فارمیسیکل انگریڈینس (اے پی آئی) کے لئے درآمدات پر کافی انحصار کرتا ہے۔ان سب خام میٹریلس کا استعمال کچھ ضروری دواؤں کی پیدوار میں کیا جاتا ہے۔ اسی طرح میڈیکل ڈیوائسس (آلات) کے سیکٹر میں ہمارا ملک میڈیکل آلات کی اپنی ضرورتوں کا 80 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

جناب منڈاویا نے کہا کہ یہ ہندوستانی دواسازی کی صلاحیتوں کو مزید آگے لے جانے کی سمت ایک بہت اہم قدم ہے۔  ان رہنما خطوط کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ بلک ڈرگز کی اسٹارٹنگ میٹریلس (کے ایس ایم)ڈرگ انٹر میڈیٹ(ڈی آئی) اور ایکٹیو فارمیسیکل انگریڈینٹس (اے پی آئی) اور طبی آلات کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لئے پروڈکشن لنک انسینٹو اسکیموں کو آگے لے جانا ہے۔ ساتھ ہی 53 بلک ڈرگز یعنی بڑی تعداد میں دواؤں کی گھریلو تیاری کو فروغ دینا ہے، جس پر ہندوستان درآمدات پر کافی انحصار کرتا ہے۔

اسکیم رہنما خطوط میں شامل 41 اشیا کی فہرست 53 بلک ڈرگز کی گھریلو پیداوار کو ممکن بنائے گی۔  اس اسکیم کے تحت 136 مینوفیکچررس کو مالی ترغیبات دی جائیں گی۔

منتخب کئے گئے مینوفیکچررس کو ایک عہد بند سرمایہ کاری مکمل کرنی ہوگی۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ہندوستان بہت بڑی تعداد میں جینرک دوائیں تیار کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ پانچ سو سے زیادہ اے پی آئی بھی تیار کرتا ہے، لیکن اب بھی اسے اے پی آئی کی بڑی مقدار درآمد کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کی درآمدات پر انحصار کم کیا جائے۔

دوا سازی کے محکمہ کے سکریٹری جناب پی ڈی واگھیلہ نے ان رہنما خطوط کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیا۔

توقع ہے کہ یہ اسکیمیں نہ صرف ہندوستان کو خودکفیل بنائیں گی بلکہ وہ مخصوص دواؤں اور طبی آلات کی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہوسکے گا۔ صنعت کو ترغیب دیے جانے کے بعد سے سرمایہ کاروں کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے اور عالمی نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو بھی پیداوار کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان سیکٹروں میں آزاد ایف ڈی آئی پالیسی کے ساتھ ساتھ یہ اسکیمیں اور سرچارج اور محصول سمیت تقریباً 17 فیصد کے مؤثر کارپوریٹ ٹیکس شرح مخصوص اشیا یعنی دیگر معیشتوں میں ہندوستان کو دیگر معیشتوں کے مقابلے میں ایک ایک مقابلہ جاتی بڑھت حاصل ہوگی۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-4188



(Release ID: 1641973) Visitor Counter : 271