عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ وباء کے دوران سبکدوش ہونے والے سرکاری ملازمین کو ان کی پنشن کے ادائیگی کے متعلق باضابطہ آرڈر جاری ہونے تک ’عارضی‘ پنشن دیا جائے گا:ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 27 JUL 2020 6:35PM by PIB Delhi

کووڈوبا کے دوران سبکدوش ہونے والے سرکاری ملازمین کو ان کی پنشن کے ادائیگی کے متعلق باضابطہ آرڈر(پی پی او)جاری ہونے اور دیگر دفتری کاغذی کارروائیوں کے مکمل ہونے تک عارضی پنشن دیا جائے گا۔

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پنشن کے محکمے نے بغیر کسی تاخیر کے ان کے سبکدوش ہونے کے دن متعلقہ ملازمین کو پنشن ادائیگی آرڈر(پی پی او) فراہم کرنے کے لئے اپنے آپ کو جدید تر بنایا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ چند برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹلائزیشن پر زور دینے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے پنشن کے محکمے نے ایک پورٹل بھی بنایا ہے۔اس پورٹل تک سبکدوشی کے قریب جانے والا کوئی بھی سرکاری ملازم اپنے پنشن سے متعلق کاغذات کی صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

تاہم کووڈ وبا ء اور لاک ڈاؤن کے دوران دفتری کاموں میں خلل واقع ہونے کے سبب کچھ ملازمین جو اس مدت کے دوران ریٹائر ہوگئے تھے، انہیں پنشن کی ادائیگی کے آرڈر  فراہم نہیں کرایا جاسکا، لیکن پنشن یافتگان اور معمر شہریوں کے تئیں موجودہ حکومت کے حساس ہونے کے ثبوت کے طورپرسی سی ایس (پنشن ضوابط)1972 کے تحت شامل باضابطہ پنشن کی شروعات میں تاخیر سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا۔پنشن کے ضوابط میں آسانی فراہم کی گئی ہے، تاکہ باضابطہ پی پی او کے جاری ہونے تک بلارکاوٹ عارضی پنشن اور عارضی گریجویٹی کی ادائیگی ہوسکے۔

وزرات برائے عملہ کے پنشن کے محکمے کے ذریعے جاری کردہ او ایم (آفس میمورنڈم کے مطابق)عارضی پنشن کی ادائیگی شروعات میں سبکدوشی کی تاریخ سے 6مہینے کی مدت کے لئے جاری رہے گی اور عارضی پنشن کی مدت میں استثنائی معاملات میں مزید ایک سال تک کے لئے توسیع کی جاسکتی ہے۔یہ احکامات ان معاملات میں بھی قابل اطلاق ہوں گے، جہاں سرکاری ملازمین سبکدوشی کے علاوہ مثلاً رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ایف آر 56کے تحت ریٹائرمنٹ لیتے ہیں یا سبکدوش ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وبا اور لاک ڈاؤن کی رکاوٹوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ایک سرکاری ملازم کو اپنے پنشن سے متعلق فارم ہیڈ آفس میں جمع کرنے میں دقت پیش آسکتی ہے۔ اسی طرح ممکن ہے کہ وہ سروس بُک کے ساتھ ہارڈ کاپی میں کلیم فارم متعلقہ پے اینڈ اکاؤنٹ آفس کو وقت پر بھیجنے کے قابل نہ ہو۔بالخصوص ایسی صورت میں جب دونوں دفاتر مختلف شہروں میں واقع ہوں۔مرکزی مسلح پولس فورسیز (سی اے پی ایف) کے لئے مشکل ہے۔یہ لوگ مستقل طور پر گھومتے رہتے ہیں اور ان کے ہیڈ آفس پے اینڈ اکاؤنٹ آفس سے الگ مختلف شہروں میں واقع ہوتے ہیں۔

پنشن اورپنشن یافتگان کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو)نے ایک دیگر سرکلر کے ذریعے تمام جی پی ایف (جنرل پروویڈنٹ فنڈ) اکاؤنٹس کی دیکھ ریکھ کرنےو الے تمام دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبکدوشی سے دو سال قبل ہی ملازمین کو اور پھر سبکدوشی سے قبل ایک سال پہلے تمام کریڈٹ اندراجات بشمول جمع سود کومکمل کرلیں، تاکہ بالکل صحیح وقت پر پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جاسکے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4199



(Release ID: 1641971) Visitor Counter : 172