الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آتم نربھر بھارت ایپ   اختراعی چیلنج کے لئے  6940 اینٹری موصول  ہوئیں

Posted On: 27 JUL 2020 7:15PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 جولائی  / وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے ذریعے  4 جولائی کو شروع کئے گئے آتم نربھر بھارت ایپ  اختراعی   چیلنج میں   پورے ملک  کے  ٹیکنا لوجی کے صنعت کاروں اور اسٹارٹ اَپس کی طرف سے زبردست    ردّ عمل دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس چیلنج  میں  اینٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 26 جولائی تک   8 مخصوص زمروں کے لئے کل 6940 اینٹریز موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں   3939 انفرادی زمرے میں  اور 3001 اداروں  اور کمپنیوں کے زمرے میں  ہیں ۔ افراد کی جانب سے   موصول ہوئی اینٹریز میں   1757 ایپلی کیشنس  استعمال  کے لئے تیار ہیں ، جب کہ 2182 زیر تیاری ہیں ۔  اداروں کے ذریعے  داخل کی گئی ایپس میں 1742 ایپس  پہلے ہی  نافذ ہو چکی ہیں اور  1259 تیاری کے مرحلے میں ہیں ۔  زمروں کے تحت داخل کی گئی ایپس میں  1142  کاروبار کے تحت  ، 901 صحت اور تندرستی    کے لئے ، 1062 ای لرننگ کے لئے ، 1155 سوشل نیٹ ورکنگ کے لئے  ، 326 کھیلوں کے لئے ، 662 آفس اور ورک فروم ہوم کے لئے ، 237  خبروں کے لئے اور 320  تفریح کے لئے ہیں ۔  اس کے علاوہ 1135 ایپس  دیگر زمروں میں داخل  کی گئی ہیں ۔  ان میں سے تقریباً 271 ایپس  کو  ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ  ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے ، جب کہ   89 ایپس  کا ڈاؤن لوڈ  ملین سے زیادہ ہے ۔ یہ ایپلی کیشنس ملک کے چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک سے  داخل کی گئی ہیں ۔

          اس سے ہمارے ملک میں   موجود  صلاحیت اور ٹیلنٹ کا اظہار ہوتا ہے اور یہ ایپ اختراعی چیلنج    بھارت  کے ٹیکنا لوجی تیار کرنے والوں ، صنعت  کاروں اور کمپنیوں کے لئے   بھارت کو دنیا  میں بے مثال بنانے کا ایک بہترین موقع ہے ۔  حقیقی چیلنج  ایسی ایپس  کی نشاندہی  کرنا ہو گا ، جو بہت تیز، محفوظ  ،آسان اور  اُن کے استعمال کرنے والوں کو ایسا     تجربہ  دینا ہو گا ، جس سے کہ وہ واپس  پھر اُسی  ایپ کو  استعمال کر سکیں ۔ اسکریننگ کمیٹیوں  نے مختلف پیمانوں پر اِن ایپس  کی  جانچ  کرنی شروع کر دی ہے  ۔

          آتم نربھر بھارت ایپ کے ماحول میں  بھارتی  ٹیکنا لوجی کی اسٹارٹ اَپس   کے لئے  نئے مواقع کھولنے اور انہیں   ایپ  والی  کھربوں ڈالر کی معیشت   میں اپنا حصہ حاصل کرنے میں   مدد کی ہے ۔ اس سال  سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی  ایپس کی تین اعلیٰ ترین  کمپنوں نے تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کا بزنس کیا ہے اور وہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2020)

U. No.  4195



(Release ID: 1641970) Visitor Counter : 211