بھارتی چناؤ کمیشن

انتخابی کمیشن کا بیان

Posted On: 28 JUL 2020 1:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 جولائی 2020/  ’دا     ٹریبون ‘اخبار  میں آج  یعنی 28 جولائی 2020 کو جموں کشمیر میں تجدید (حد بندی) کے بعد انتخاب عنوان سےجموں و کشمیر  سے جموں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر (ایل جی) جناب جی سی مرمو کی تحریر شائع کی ہے۔ ایل جی کے اسی طرح کے بیان اس سے پہلے  دا ہندو میں بتاریخ 18 نومبر 2019 ، نیوز 18 میں  مورخہ 14 نومبر 2019 ، ہندستان ٹائمز میں  26 جولائی  2020  اور ایکونومک ٹائمز میں  (ای پیپر) میں مورخہ  28 جولائی  کوبھی شائع ہوئے تھے۔  انتخابی کمیشن نے ایسے بیانات پر روک لگانے کو کہا ہے  اور وہ لفٹننٹ گورنر کو یاد دلانا چاہے گا کہ  آئینی  اسکیموں میں انتخاب کا وقت وغیرہ طے کرنا ہندستان کے انتخابی کمیشن کا واحد حق ہے۔ انتخابات  کا وقت طے کرنے سے پہلے  کمیشن چناؤ  والے علاقے میں وہاں کی ارضی ہئیت، موسم اور علاقائی  اور مقامی تہواروں سے پیدا ہونے والی  حساسیت سمیت  تمام متعلقہ  پہلوؤں کو دھیان میں رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر کووڈ-19  کےموجودہ وقت کو  جس نے ایک نئی  پیچیدہ  صورتحال  پیدا کردی ہے، کو بھی اس وقت دھیان میں رکھا  جانا چاہئے۔  موجودہ معاملے میں  تجدید (حد بندی)  کےنتیجے کو بھی فیصلہ لیتے وقت  دھیان میں رکھنا مناسب ہوگا۔ اسی طرح سینٹرل پولیس فورسیز  (سی  پی ایف) کے ٹرانسپورٹیشن  کے لئے ریلوے کوچوں کی دستیابی بھی  اہم  عوامل  ہیں جن کی زیر غور رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ  سب کمیشن کے اعلی افسران  کے ذریعہ پوری  احتیاط کے ساتھ غور و خوض کے بعد کیا جاتا ہے۔ کمیشن  خود ان انتخابی ریاستوں کا دورہ کرتا ہے، جہاں جانا ضروری ہوتا ہے اور  تمام شراکت داروں کے ساتھ وسیع  اور تفصیلی غور خوض کرتا ہے۔انتخابی کمیشن کے علاوہ دیگر احکام کے لئے اس طرح کے بیان  دینے  سے بچنا مناسب ہوگا، جو انتخابی کمیشن  کے آئینی حکم کے ساتھ  تقریباً مداخلت کرنے کے مترادف ہے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4203


(Release ID: 1641969) Visitor Counter : 208