ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کے مرکزی وزیر عالمی یوم باگھ کے موقع پر باگھوں کی گنتی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے
Posted On:
27 JUL 2020 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍جولائی،عالمی یوم باگھ ، 2020 کی ماقبل شام ماحولیات کے مرکز وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر چوتھے آل انڈیا ٹائیگر اسٹی میشن – 2018 (یعنی باگھوں کی ممکنہ تعداد سے متعلق 2018 کے اندازے) پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے۔
اس تقریب کا انعقاد نیشنل انڈیا سینٹر ، نئی دہلی میں ہوگا اور اسے 28 جولائی کو صبح 11 بجے درج ذیل لنک : https://youtu.be/526Dn0T9P3E پر لائیو اسٹرین کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے تقریبا 500 لوگوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔
سینٹ پیٹرس برگ ، روس میں ٹائیگر رینج ممالک کی حکومتوں کے سربراہوں نے ، باگھوں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹرس برگ اعلامیے پر دستخط کے ذریعے 2022 تک اپنے گلوبل رینج میں باگھوں کی تعداد دوگنی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ میٹنگ کے دوران دنیا بھر میں 29 جولائی کو گلوبل ٹائیگر ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا انعقاد باگھوں کے تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا جاتا رہا ہے۔
گزشتہ سال اسی دن وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روس میں 2010 میں باگھوں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹرس برگ اعلامیے میں 2022 تک باگھوں کی تعداد دوگنی کرنے کے مقررہ ہدف سے 4 سال قبل ہی ہندوستان کے ذریعے باگھوں کی تعداد سے متعلق اپنے اہداف کو حاصل کرلینے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان میں فی الحال باگھوں کی عالمی آبادی کا تقریبا 70 فیصد ہے۔
وزیر ماحولیات ہندوستان میں اسمال وائلڈ کیٹس کے موضوع پر ایک پوسٹر بھی جاری کریں گے۔ اس تقریب کو درج ذیل لنک : https://youtu.be/526Dn0T9P3E پر بھی لائیو دیکھا جاسکے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- م م- ق ر)
U-4183
(Release ID: 1641753)
Visitor Counter : 218