وزارت دفاع
بھارت اور انڈونیشیا نے دفاع کے وزیروں کی کانفرنس میں دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے سے اتفاق کیا
Posted On:
27 JUL 2020 5:09PM by PIB Delhi
ہندوستان اور انڈونیشیا کے وزرا ئے دفاع کے درمیان آج یہاں منعقدہ کانفرنس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیاگیا۔ کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت رکشا منتری (وزیر دفاع) جناب راج ناتھ سنگھ نے کی، جبکہ انڈونیشیا کے وفد کی قیادت وہاں کے وزیر دفاع جنرل پرابوو سوبیانتونے کی ، جو دو بحری پڑوسی ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
بات چیت کے دوران وزیر دفاع نے قریبی سیاسی مذاکرات، معاشی اور تجارتی رشتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان مذاکرات اور رابطوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدے کے رابطوں کی طویل تاریخ کو دوہرایا۔
فوج سے فوج کے درمیان رابطوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان حالیہ برسوں میں دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مطابق ہے۔ دونوں وزرا نے ایسے شعبوں میں باہمی دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرنے سے اتفاق کیا۔
دونوں ملکوں کی جانب سے دفاعی صفتوں اور دفاعی ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ دونوں وزرا نے ان شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا اور انہیں قابل تقسیم کی اگلی سطح تک لے جانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
میٹنگ اس مثبت ارادے کے ساتھ ختم ہوئی کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی گنجائش کو مزید وسیع اور گہرا کیا جائے گا۔ باہمی میٹنگ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری جنرل بپن راوت، فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور دیگر سینئر سول وفوجی افسروں نے بھی شرکت کی۔
جنرل سوبیانتو کو ساؤتھ بلاک کے لان میں باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، جو وہاں مذاکرات کے لئے پہنچے تھے۔ اس مقام پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اُن کا خیر مقدم کیا تھا۔ اس سے پہلے جنرل سوبیانتو نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہید فوجیوں کے احترام میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
.......
م ن، ح ا، ع ر
U-4179
(Release ID: 1641713)
Visitor Counter : 262