الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مائی گو تحریک کافی آگے تک جانی چاہئے: جناب روی شنکر پرساد


شہریوں کو شامل  کرنے والےپلیٹ فارم نےشمولیت والی  حکمرانی کے  6 سال مکمل ہونے کی تقریبا ت منائیں

یہ پلیٹ فارم سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرگرم ہے، ٹوئیٹرپراس کے21 لاکھ فالوورز، فیس بک پر 11 لاکھ اور انسٹا گرام پر 10 سے زیادہ فالوورز ہیں

Posted On: 26 JUL 2020 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍جولائی، قانون و انصاف، مواصلات ، الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا  ’’مائی گو تحریک کافی آگے تک جانی چاہئے‘‘، وہ  مائی گو کے 6 سال پورے ہونے کی تقریب کے موقع  پر اظہار خیال کررہے تھے۔

اس سے پہلے آج  مائی گو ساتھیز نے  جو  مائی گو  کے ایک کروڑ 20 لاکھ  صارفین اور فالوورز کے  نمائندہ ہیں، شہریوں کو شامل کرنے اور  شمولیت کرنے والی حکمرانی  کے 6 سال پورے ہونے پر جشن منایا۔

جناب پرساد نے مائی گو کے  کئے گئے کام کو سراہا اور  کہا کہ اس پہل کو  مائی گو کے ذریعے  ہر بلدیاتی ادارے، ہر ضلع ، ہر پنچایت  تک  لے جایا  جانا چاہئے اور  سب سے زیادہ با صلاحیت ذہنوں کو ان کے  خیالات  کے  اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم  جلد فراہم کرنا چاہئے ۔  وزیر موصوف نے  مائی گو  سے یہ بھی کہا کہ وہ  اعداد وشمار کا مؤثر تجزیہ   کرے  اور  اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ جو مشورے شہریوں کی طرف سے دیئے جاتے ہیں انہیں متعلقہ محکموں کو پہنچادیا جاتا ہے اور ان میں سے قبل عمل مشوروں پر  عمل بھی کیا جاتا ہے۔

 اس آن لائن  تقریب  میں  ایچ آر ڈی ، مواصلات ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری  جناب اجے ساہنی  اور  مائی گو کے  سی ای او  جناب ابھیشیک سنگھ  نے بھی شرکت کی۔

کچھ   مہمان خصوصی بھی تھے: آسام ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش اور تریپورہ کے وزرائے اعلیٰ، جن کے پیغامات تقریب کے دوران  پیش کئے گئے۔

ناگالینڈ سے کیرالہ  تک  اور ممبئی سے کشمیر تک – ساتھیوں نے  اس موقع پر  خصوصی طور پر  تیار کئے گئے گیت اور نغمے پیش کیں اور شہریوں کو شامل کرنے کے لئے  نئے نظریات اور مشورے بھی دئے۔ تاکہ ملک  کو آتم نربھر بھی بنایا جاسکے۔

جناب اجے ساہنی نے مائی گو سے کہا کہ وہ  ملک میں  ہر شخص  تک رسائی حاصل کرنے کے لئے علاقائی زبانوں کا بھی استعمال کرے۔

شہریو ں کو شامل کرنے والے مائی گو پلیٹ فارم کا آغاز  وزیر موصوف نے 26 جولائی 2014 کو کیا  تھا۔ اس پلیٹ فارم  کا آغاز  وزیر اعظم کے اس بیان کے مطابق  کیا گیا تھا’’ آیئے  ہم  اپنی اس تحریک میں ،  سوراجیہ کی جانب شامل ہوں، عوام کی  امیدوں اور امنگوں کو محسوس کریں اور بھارت کو  نئی اونچائیوں تک لے کر جائیں‘‘۔

بھارتی  شہریوں کے لئے  ایک مشترکہ  پلیٹ فارم کے طور پر مائی گو  ڈاٹ ان کا تصور ’’شہریوں سے حکمرانی کے بارے میں  ان کے نظریات  اکٹھا کرنے کے لئے‘‘  شروع کیا  گیا تھا۔

مائی گو پلیٹ فارم  پوری دنیا کے شہریوں اور سبھی متعلقہ  فریقوں کو  ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ  سرکاری محکموں ، پالیسی سازوں اور عمل در آمد کرنے والوں سے حکمرانی کے کلیدی معاملات  پر  اپنے نظریات کا اظہار کریں۔

مائی گو  شہریوں کو  شامل کرنے اور  سرکاری پروگراموں اور پالیسیوں کے لئے معلومات بہم پہنچانے  کے ایک پلیٹ فارم  کی  کامیابی کے ساتھ شکل اختیار کرلی ہے۔ 2014 میں جب سے  مائی گو کا  آغاز ہوا ہے، اس کے 122 لاکھ سے زیادہ صارفین نے  خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ 953  ٹاسک  میں  تقریبا  7 لاکھ 78 ہزار  سب مشن ہیں اور 839 مذاکراتی  فارموں میں  تقریبا 45 لاکھ   کمنٹس ہیں۔ تقریبا 53 لاکھ لوگوں نے 126  سوال ناموں میں  شرکت کی۔

تقریبا سبھی سرکاری محکمے  شہریوں کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے مائی گو پلیٹ فارم کو فروغ دیتے ہیں۔ مائی گو  سوشل میڈیا  -  ٹوئیٹر، فیس بک، انسٹا گرام ، یو ٹیوب اور لنکڈ ان پر سب سے زیادہ سرگرم ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کے تقریبا 21 لاکھ  فالوورز ہیں، فیس بک پر 11 لاکھ اور انسٹا گرام  پر 10 لاکھ فالوورز ہیں۔

مائی  گو  کی رسائی سے پالیسی سازی کے دوران  شہریوں سے ان کے نظریات معلوم کرنے میں مدد دی ہے، جس کے نتیجے میں ایسے پروگرام اور اسکیمیں تیار کی گئی ہیں، جن سے  شہریوں کی تشویش کو دور کیا جاسکے۔ اس سے شہریوں تک حکومت کی رسائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لہذا  حکومت کی شبیہ میں بہتری آئی ہے۔

آج مائی گوکورونا کے   ان  مشکل دنوں  کے  دوران  شہریوں کے لئے  معلومات کا  ایک قابل اعتبار  وسیلہ بن گئی ہے۔ اس ٹیم نے  اس بات کی یقین دہانی کے لئے  زبردست کام کیا ہے کہ شہریوں تک  بر وقت اور صحیح معلومات پہنچے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-   اس- ق ر)

(28-07-2020)

U-4169



(Release ID: 1641484) Visitor Counter : 123