شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آسام کے وزیراعلی اور افسران سے فون پر بات کی اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی طرف سے سیلاب سے متعلق ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

Posted On: 26 JUL 2020 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26 جولائی 2020،  شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشنز، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج آسام کے وزیراعلی جناب سربانندسونووال سے ٹیلی فون پر بات کی اور اپنی وزارت کی طرف سے موسلادھار بارش، سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے سبب نقصان زدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مرمت کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

بعد میں ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت شمال مشرقی کونسل موسلادھار بارش اور سیلاب کے پیش نظر نقصان زدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مرمت کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

مزید یہ کہ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سرکاری اور دیگر وسائل کی دیگر ایجنسیوں سے بھی مالی تعاون کے لیے تال میل رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کے عوام کے خوشحالی، مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت آسام، اروناچل پردیش اور شمال مشرق میں دیگر متاثرہ ریاستوں میں سیلاب کی صورت حال پر لگاتار گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی ذاتی طور پر اس کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کررہے ہیں ۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ وہ متعلقہ وزرائے اعلی اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ لگاتار رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے بتایا کہ آسام میں اس سال سیلاب سے 30 اضلاع میں تقریباً 56 لاکھ لوگ شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال تین مرتبہ سیلاب آیاہے، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیے ہیں۔  اس کے علاوہ ریاست میں ایک اور چیلنج، کووڈ-19وبا کا بھی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کی وجہ سے انسانی زندگیوں اور مالامال جنگلاتی زندگی دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کا کام زور شور سے جاری ہے۔ ریاست ، قاضی رنگا جنگلاتی زندگی  سینکچری سمیت مویشیوں کو بچانے کی تمامتر کوششیں کررہی ہے، جس میں بہتر تکنیک اور وسائل کا استعمال کررہی ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں دونوں ہی اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ بھی روزانہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4167

م ن۔ ا س۔ ت ع۔

(27-07-2020)



(Release ID: 1641481) Visitor Counter : 93