سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ – 19 کے لئے تیز تر ریگو لیٹری فریم ورک

Posted On: 25 JUL 2020 11:06AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جولائی  / تنفس  کے انتہائی شدید  سنڈروم  کورونا وائرس – 2 ( ایس اے آر ایس -  سی او وی – 2 ) ، جسے عام طور پر 2019 ء کے نوویل کورونا وائرس کے طور پر  جانا جاتا ہے ، پہلی مرتبہ  دسمبر ، 2019 ء میں  چین کے ووہان میں  رپورٹ کی گئی تھی ۔  اس بیماری  ، کووڈ – 19 کے اثرات  بہت زیادہ تھے اور  جنوری ، 2020 ء میں عالمی صحت تنظیم ( ڈبلیو ایچ او ) نے اِسے بین الاقوامی تشویش  کی باعث   عوامی صحت ایمرجنسی(پی ایچ ای آئی سی )  قرار دے دیا تھا ۔  اس بیماری  کے تیزی سے پھیلنے اور اس کی شدت دونوں   کے بارے میں  تشویش کے لئے ڈبلیو ایچ او نے مارچ ، 2020 ء میں اِسے عالمی وباء قرار دے دیا ۔

          سائنس اور ٹیکنا لوجی کی وزارت کا بایو ٹیکنا لوجی کا محکمہ ( ڈی بی ٹی )  کووڈ – 19 سے پیدا شدہ  حفظانِ صحت  سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر تشخیص ، تھیراپی ، دواء اور ویکسین   کی تیاری کے لئے  سرگرم طور پر کام کر رہاہے ۔ ڈی بی ٹی نے تحقیق پر مبنی اور ٹیکنا لوجی پر مبنی اقدامات میں سہولت پیدا کرنے کے لئے بھی  کئی اقدامات کئے ہیں ۔  کووڈ – 19 سے نمٹنے  کی خاطر تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور  اُن میں مدد کرنے کی ڈی بی ٹی  کی بڑی کوششوں  سے  مندرجہ ذیل نوٹفکشین کے ذریعے  تیز تر  ریگولیٹری فریم ورک  تیار کئے گئے ہیں ۔

  • 20 مارچ ، 2020 ء کو  ویکسین کی تیاری ، تشخیص اور تھیراپی   تیار کرنے  کی خاطر  ، اُس میں تیزی لانے اور  ایپلی کیشنس  کی منظوری  اور جائزے  کے لئے  کووڈ – 19 کا تیز تر ریگو لیٹری فریم ورک ۔  

http://dbtindia.gov.in/sites/default/files/om_covid19.pdf

 

  • 8 اپریل ، 2020 ء کو  کووڈ – 19 کے نمونوں   کی تحقیق و ترقی کے مقصد سے استعمال کرنے  کے بارے میں  لیباریٹری بایو سیفٹی پر  عبوری رہنما  دستاویز   ۔  

http://dbtindia.gov.in/sites/default/files/OM_Interim_Guidance_COVID.pdf

 

  • کووڈ – 19 ویکسین کی تیاری کے لئے ریپڈ ریسپونس ریگولیٹری فریم ورک ؛ 26 مئی ، 2020 ء کو  کووڈ – 19 کے لئے سفارش کردہ ویکسین کے مطالعہ  پر  طبی تجربات سے پہلے  ( پی سی ٹی ) کی ایپلی کیشنس کے لئے چیک لسٹ ۔

http://dbtindia.gov.in/sites/default/files/Checklist_Recombinant%20Vaccine%20_COVI D%2019.pdf

 

کووڈ – 19 سے متعلق تحقیق و ترقی میں تیزی لانے کی خاطر  ڈی بی ٹی میں کام کرنے والی  جینیٹک مینیپو لیشن پر جائزہ کمیٹی  ( آر سی جی ایم ) نے اب تک تیز تر طریقے سے 100 سے زیادہ ایپلی کیشنس کو پروسیس کیا ہے یا غور کیا ہے ۔ اِن میں  مختلف  اداروں ، یونیورسٹیوں اور صنعتوں کی جانب سے کووڈ – 19 کلینکل  اسپیسی مین / ایس اے آر ایس  - سی او وی 2 ، آئسولیٹس / پروسیس کرنے اور کووڈ – 19 پروفائلیٹکس  تھیراپی یا تشخیصی پلیٹ فارم کی درآمد  ، بر آمد  ، منتقلی ، حصول  کے لئے  درخواستیں شامل ہیں ۔

مزید معلومات کے لئے  ڈی بی ٹی / بی آئی آر اے سی کے مواصلاتی سیل سے رابطہ کریں :

@DBTIndia@BIRAC_2012

www.dbtindia.gov.inwww.birac.nic.in

www.birac.nic.in

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-07-2020)

U. No.  4148

 



(Release ID: 1641224) Visitor Counter : 242