وزارت خزانہ

این بی ایف سی اور ایچ ایف سی کےلیے 30 ہزار کروڑ روپے کی خصوصی نقد اسکیم پر یکم جولائی 2020 سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے

Posted On: 24 JUL 2020 8:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 جولائی ، 2020  /  این بی ایف سی اور ایچ ایف سی کےلیے 30 ہزار کروڑ روپے کی خصوصی نقد اسکیم پر یکم جولائی 2020 سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم پر عمل درآمد ان اعلانات کے تحت کیا جا رہا ہے جو خزانے اور کارپورٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے  13 مئی 2020 کو  آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت کیے تھے۔  اس اسکیم کا آغاز این بی ایف سی  / ایچ ایف سی کی نقد پوزیشن کو بہتر بنانےکے لیے کیا تھا تاکہ مالی شعبے کو درپیش کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔

اس اسکیم پر بہت اچھا رد عمل سامنے آیا۔ 23 جولائی 2020 کو 3 ہزار 90 کروڑ روپے کی پانچ تجاویز کو منظوری دی جا چکی ہے؛ مزید 35 درخواستوں پر غور و خوض کیا جا رہا ہے جن میں 13 ہزار 776 کروڑ روپے کی رقم چاہی گئی ہے۔

اس اسکیم پر ایس ایل ایس ٹرسٹ  کی طرف سے عمل کیا جا رہا ہے جو ایس بی آئی ، کیپیٹل مارکٹ لمیٹڈ کا قائم کردہ ایس پی وی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے قانون 1934 کے تحت آر بی آئی میں رجسٹرڈ مائکروں فائننسنگ اداروں سمیت کوئی بھی این ایف سی  اور قومی ہاؤسنگ بینک کے قانون 1987 کے تحت قومی ہاؤسنگ بینک میں رجسٹرڈ کوئی بھی ایچ ایف سی اس سہولت کے تحت فنڈ حاصل کرنے کا کچھ شرطوں کے ساتھ اہل ہے۔ یہ اسکیم ٹرسٹ کی طرف سے سبسکرائب کرنے کے لیے تین مہینے تک جاری رہے گی۔ اس اسکیم کے تحت قرض کی ابتدائی اور ثانوی مارکیٹ پرچیز دونوں کی اجازت ہے اور اس میں این بی ایف سی  / ایچ ایف سی کے قلیل مدتی رقم معاملات سے نمٹنے کی بات کہی گئی ہے۔ لہذا وہ مارکیٹ حصے دار جو اپنے اسٹینڈرڈ سرمایوں کو نکالنے پر غور کر رہے ہیں وہ بھی ایس ایل ایس ٹرسٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4142

 



(Release ID: 1641197) Visitor Counter : 159